اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 8-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-61 ایت نمبر

قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ ضَلٰلَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
آسان اُردو اُس ( نوح) نے کہا: اے میری قوم! میں گمراہ نہیں ، لیکن میں( تمام )جہانوں (عالمین، مخلوق) کے رب کی طرف سے ایک رسول ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی نوح نے جواب دیا : اے میری قوم ! مجھے کوئی گمراہی نہیں لگی، مگر میں رب العالمین کا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں۔
ابو الاعلی مودودی نوحؑ نے کہا "اے برادران قوم، میں کسی گمراہی میں نہیں پڑا ہو ں بلکہ، میں رب العالمین کا رسول ہوں
احمد رضا خان کہا اے میری قوم مجھ میں گمراہی کچھ نہیں میں تو رب العالمین کا رسول ہوں،
احمد علی فرمایا اے میری قوم میں ہرگز گمراہ نہیں ہوں لیکن میں جہان کے پروردگار کی طرف سے بھیجا ہوا ہوں
فتح جالندھری انہوں نے کہا اے قوم مجھ میں کسی طرح کی گمراہی نہیں ہے بلکہ میں پروردگار عالم کا پیغمبر ہوں
طاہر القادری انہوں نے کہا: اے میری قوم! مجھ میں کوئی گمراہی نہیں لیکن (یہ حقیقت ہے کہ) میں تمام جہانوں کے رب کی طرف سے رسول (مبعوث ہوا) ہوں،
علامہ جوادی نوح علیھ السّلامنے کہا کہ اے قوم مجھ میں گمراہی نہیں ہے بلکہ میں ربّالعالمین کی طرف سے بھیجا ہوا نمائندہ ہوں
ایم جوناگڑھی انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں تو ذرا بھی گمراہی نہیں لیکن میں پروردگار عالم کا رسول ہوں
حسین نجفی نوح نے کہا اے میری قوم! مجھ میں کوئی گمراہی نہیں ہے بلکہ میں تو سارے جہانوں کے پروردگار کا رسول ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: O my people! not with me is the error, but I am an apostle from the Lord of the worlds.
M.M.Pickthall: He said: O my people! There is no error in me, but I am a messenger from the Lord of the Worlds.
Saheeh International: [Noah] said, "O my people, there is not error in me, but I am a messenger from the Lord of the worlds."
Shakir: He said: O my people! there is no error in me, but I am an apostle from the Lord of the worlds.
Yusuf Ali: He said: "O my people! No wandering is there in my (mind): on the contrary I am a messenger from the Lord and Cherisher of the worlds!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت
نوحؐ اور انکی قوم کے بارے میں