Home-ویب پیج

Chapter No 8-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-4 ایت نمبر

وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ
آسان اُردو اورکتنی ہی بستیوں سے(بستیاں) ہیں ہم نے اُن کوہلاک کر دیا !پھر ہمارا عذاب (غضب) ان کوآیا ، رات کو سوتے ہوئے یا (جب) وہ دوپہر کو آرام کر رہے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا۔ چنانچہ ان کے پاس ہمارا عذاب راتوں رات آگیا، یا ایسے وقت آیا جب وہ دوپہر کو آرام کر رہے تھے۔
ابو الاعلی مودودی کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر دیا اُن پر ہمارا عذاب اچانک رات کے وقت ٹوٹ پڑا، یا دن دہاڑے ایسے وقت آیا جب وہ آرام کر رہے تھے
احمد رضا خان اور کتنی ہی بستیاں ہم نے ہلاک کیں تو ان پر ہمارا عذاب رات میں آیا جب وہ دوپہر کو سوتے تھے
احمد علی اور کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کر دی ہیں جن پر ہمارا عذاب رات کو آیا ایسی حالت میں کہ دوپہر کوسونے والے تھے
فتح جالندھری اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہم نے تباہ کر ڈالیں جن پر ہمارا عذاب (یا تو رات کو) آتا تھا جبکہ وہ سوتے تھے یا (دن کو) جب وہ قیلولہ (یعنی دوپہر کو آرام) کرتے تھے
طاہر القادری اور کتنی ہی بستیاں (ایسی) ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر ڈالا سو ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت آیا یا (جبکہ) وہ دوپہر کو سو رہے تھے،
علامہ جوادی اور کتنے قرئیے ہیں جنہیں ہم نے برباد کردیا اور ان کے پاس ہمارا عذاب اس وقت آیا جب وہ رات میں سورہے تھے یا دن میں قیلولہ کررہے تھے
ایم جوناگڑھی اور بہت بستیوں کو ہم نے تباه کردیا اور ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت پہنچا یا ایسی حالت میں کہ وه دوپہر کے وقت آرام میں تھے
حسین نجفی اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہم نے انہیں تباہ کر دیا پس ہمارا عذاب ان پر راتوں رات آیا یا جب وہ دن میں قیلولہ کر رہے تھے (سو رہے تھے)۔
=========================================
M.Daryabadi: And how many a township We have destroyed, upon them Our violence came at night or while they were taking their midday rest.
M.M.Pickthall: How many a township have We destroyed! As a raid by night, or while they slept at noon, Our terror came unto them.
Saheeh International: And how many cities have We destroyed, and Our punishment came to them at night or while they were sleeping at noon.
Shakir: And how many a town that We destroyed, so Our punishment came to it by night or while they slept at midday.
Yusuf Ali: How many towns have We destroyed (for their sins)? Our punishment took them on a sudden by night or while they slept for their afternoon rest.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
واضح ایت
تاریخی ایت
مومنین کو یاد دہانی کروا کر کہ کتاب کی پیروی کرو۔