اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 8-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-25 ایت نمبر

قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ
آسان اُردو اُس (اللہ) نے کہا: اُسی (زمین ) میں تم جیوگے اور اُسی میں تم مرو گے اور اُسی (زمین) سے ہی تم (زندہ) نکالے جاﺅ گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی فرمایا کہ : اسی (زمین) میں تم جیو گے، اور اسی میں تمہیں موت آئے گی، اور اسی سے تمہیں دوبارہ زندہ کرکے نکالا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی اور فرمایا، "وہیں تم کو جینا اور وہیں مرنا ہے اور اسی میں سے تم کو آخرکار نکالا جائے گا"
احمد رضا خان فرمایا اسی میں جیوگے اور اسی میں مرو گے اور اسی میں اٹھائے جاؤ گے
احمد علی فرمایا تم اسی میں زندہ رہو گے اور اسی میں مرو گے اور اسی سے نکالے جاؤ گے
فتح جالندھری (یعنی) فرمایا کہ اسی میں تمہارا جینا ہوگا اور اسی میں مرنا اور اسی میں سے (قیامت کو زندہ کر کے) نکالے جاؤ گے
طاہر القادری ارشاد فرمایا: تم اسی (زمین) میں زندگی گزارو گے اور اسی میں مَرو گے اور (قیامت کے روز) اسی میں سے نکالے جاؤ گے،
علامہ جوادی فرمایا کہ وہیں تمہیں جینا ہے اور وہیں مرنا ہے اور پھر اسی زمین سے نکالے جاؤ گے
ایم جوناگڑھی فرمایا تم کو وہاں ہی زندگی بسر کرنا ہے اور وہاں ہی مرنا ہے اور اسی میں سے پھر نکالے جاؤ گے
حسین نجفی (یہ بھی فرمایا) اسی زمین میں تم نے جینا ہے اور وہیں مرنا ہے اور پھر اسی سے دوبارہ نکالے جاؤگے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah said: therein ye shall live and therein ye shall die, and therefrom ye shall be brought forth.
M.M.Pickthall: He said: There shall ye live, and there shall ye die, and thence shall ye be brought forth.
Saheeh International: He said, "Therein you will live, and therein you will die, and from it you will be brought forth."
Shakir: He (also) said: Therein shall you live, and therein shall you die, and from it shall you be raised.
Yusuf Ali: He said: "Therein shall ye live, and therein shall ye die; but from it shall ye be taken out (at last)."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے

واضح اور محکم ایت
عالمگیر حقیقت
اللہ باری تعالی کا فیصلہ
ایت نمبر11 سے لیکراس ایت تک آدم ؐ کی تخلیق، جنت سے نکلنا، آدم اور بیوی کی دعا، اور اللہ باری تعالی کا فیصلہ