Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-192 ایت نمبر
| وَ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَهُمْ نَصْرًا وَّ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ |
| آسان اُردو | اوروہ (یعنی بنائے گے شریک) اُن (لوگوں) کی مددکرنے کااختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی اپنی جانوں کی وہ مدد کر سکتے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو نہ ان لوگوں کی کوئی مدد کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو نہ ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ آپ اپنی مدد ہی پر قادر ہیں |
| احمد رضا خان | اور نہ وہ ان کو کوئی مدد پہنچاسکیں اور نہ اپنی جانو ں کی مدد کریں |
| احمد علی | اور نہ وہ ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کر سکتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور نہ ان کی مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں |
| طاہر القادری | اور نہ وہ ان (مشرکوں) کی مدد کرنے پر قدرت رکھتے ہیں اور نہ اپنے آپ ہی کی مدد کرسکتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ان کے اختیار میں خود اپنی مدد بھی نہیں ہے اور وہ کسی کی نصرت بھی نہیں کرسکتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور وه ان کو کسی قسم کی مدد نہیں دے سکتے اور وه خود بھی مدد نہیں کرسکتے |
| حسین نجفی | اور وہ نہ ان کی مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ ہی اپنی مدد پر قادر ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And who cannot succour them, nor can succour themselves. |
| M.M.Pickthall: | And cannot give them help, nor can they help themselves? |
| Saheeh International: | And the false deities are unable to [give] them help, nor can they help themselves. |
| Shakir: | And they have no power to give them help, nor can they help themselves. |
| Yusuf Ali: | No aid can they give them, nor can they aid themselves! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
شرک کرنے والوں کے بارے میں