اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-117 ایت نمبر

وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَ
آسان اُردو ہم (اللہ) نے موسی ؑ کی طرف وحی کی کہ اپنا ڈنڈا (زمین پر) ڈال دو! پھر اُسی وقت وہ (ڈنڈا) ہڑپ کر گیاجو وہ جھوٹ کر رہے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے موسیٰ کو وحی کے ذریعے حکم دیا کہ تم اپنی لاٹھی ڈال دو۔ بس پھر کیا تھا، اس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہ ساری چیزیں نگلنی شروع کردیں جو انہوں نے جھوٹ موٹ بنائی تھیں
ابو الاعلی مودودی ہم نے موسیٰؑ کو اشارہ کیا کہ پھینک اپنا عصا اس کا پھینکنا تھا کہ آن کی آن میں وہ ان کے اس جھوٹے طلسم کو نگلتا چلا گیا
احمد رضا خان اور ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ اپنا عصا ڈال تو ناگاہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا
احمد علی اور ہم نے موسیٰ کو وحی کے ذریعے سے حکم دیا اپنا عصا ڈال دے سو وہ اسی وقت نگلنے لگا جو کھیل انہو ں نے بنا رکھا تھا
فتح جالندھری (اس وقت) ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ تم بھی اپنی لاٹھی ڈال دو۔ وہ فوراً (سانپ بن کر) جادوگروں کے بنائے ہوئے سانپوں کو (ایک ایک کرکے) نگل جائے گی
طاہر القادری اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی فرمائی کہ (اب) آپ اپنا عصا (زمین پر) ڈال دیں تو وہ فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے وضع کر رکھی تھیں،
علامہ جوادی اور ہم نے موسٰی علیھ السّلامکو اشارہ کیا کہ اب تم بھی اپنا عصا ڈال دو وہ ان کے تمام جادو کے سانپوں کو نگل جائے گا
ایم جوناگڑھی اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ اپنا عصا ڈال دیجئے! سو عصا کا ڈالنا تھا کہ اس نے ان کے سارے بنے بنائے کھیل کو نگلنا شروع کیا
حسین نجفی ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ اپنا عصا پھینکو۔ تو یکایک وہ (اژدھا بن کر) ان کے طلسموں (جادو کے جھوٹے سانپوں) کو نگلنے لگا۔
=========================================
M.Daryabadi: And we revealed unto Musa: cast down thy rod. And lo! it Was swallowing up that which they had feigned.
M.M.Pickthall: And We inspired Moses (saying): Throw thy staff! And lo! it swallowed up their lying show.
Saheeh International: And We inspired to Moses, "Throw your staff," and at once it devoured what they were falsifying.
Shakir: And We revealed to Musa, saying: Cast your rod; then lo! it devoured the lies they told.
Yusuf Ali: We put it into Moses's mind by inspiration: "Throw (now) thy rod": and behold! it swallows up straight away all the falsehoods which they fake!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے
جادوگروں سے مکالمے اور مقابلہ