اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-115 ایت نمبر

قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِیْنَ
آسان اُردو اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ! یا تم (جادو کا داﺅ) ڈالو اور یا کہ ہم ہوں کہ ہم(جادو کا داﺅ) ڈالیں؟ (یعنی یا خود پہلے جادو کا وار کرو یا پھر ہمیں کرنے دو)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انہوں نے (موسیٰ سے کہا : چاہو تو (جو پھینکنا چاہتے ہو) تم پھینکو، ورنہ ہم (اپنے جادو کی چیز) پھینکیں ؟
ابو الاعلی مودودی پھر اُنہوں نے موسیٰؑ سے کہا "تم پھینکتے ہو یا ہم پھینکیں؟"
احمد رضا خان بولے اے موسیٰ یا تو آپ ڈالیں یا ہم ڈالنے والے ہوں
احمد علی کہا اے موسیٰ یا تو تو ڈال یا ہم ڈالتے ہیں
فتح جالندھری (جب فریقین روزِ مقررہ پر جمع ہوئے تو) جادوگروں نے کہا کہ موسیٰ یا تو تم (جادو کی چیز) ڈالو یا ہم ڈالتے ہیں
طاہر القادری ان جادوگروں نے کہا: اے موسٰی! یا تو (اپنی چیز) آپ ڈال دیں یا ہم ہی (پہلے) ڈالنے والے ہوجائیں،
علامہ جوادی ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی علیھ السّلامآپ عصاپھیکنیں گے یا ہم اپنے کام کا آغاز کریں
ایم جوناگڑھی ان ساحروں نے عرض کیا کہ اے موسیٰ! خواه آپ ڈالئے اور یا ہم ہی ڈالیں؟
حسین نجفی انہوں نے کہا اے موسیٰ یا تم (پہلے) پھینکو یا پھر ہم ہی پھینکتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: They said: O Musa! either thou cast down, or we shall be the ones to cast down.
M.M.Pickthall: They said: O Moses! Either throw (first) or let us be the first throwers?
Saheeh International: They said, "O Moses, either you throw [your staff], or we will be the ones to throw [first]."
Shakir: They said: O Musa! will you cast, or shall we be the first to cast?
Yusuf Ali: They said: "O Moses! wilt thou throw (first), or shall we have the (first) throw?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے
جادوگروں سے مکالمے اور مقابلہ