Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Pen-68 سورت القلم ›Ayah No-33 ایت نمبر
| كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | اسطرح ہی (دنیا میں) عذاب (ہوتا)ہے. اور آخرت کا عذاب تو(اس سے) واقعی بڑا ہے، اگر وہ (لوگ اس حقیقت کو) جان سکتے ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | عذاب ایسا ہی ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب یقینا سب سے بڑا ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب اِس سے بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ اِس کو جانتے |
| احمد رضا خان | مار ایسی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی مار سب سے بڑی، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے |
| احمد علی | عذاب یونہی ہوا کرتا ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو کہیں بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے |
| فتح جالندھری | (دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے |
| طاہر القادری | عذاب اسی طرح ہوتا ہے، اور واقعی آخرت کا عذاب (اِس سے) کہیں بڑھ کر ہے، کاش! وہ لوگ جانتے ہوتے، |
| علامہ جوادی | اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو |
| ایم جوناگڑھی | یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی |
| حسین نجفی | اسی طرح عذاب آتا ہے اور آخرت کا عذاب تو (اس سے بھی) بہت بڑا ہے کاش کہ یہ لوگ جانتے۔ |
| M.Daryabadi: | Such is the torment. And the torment of the Hereafter is far greater; if they but knew. |
| M.M.Pickthall: | Such was the punishment. And verily the punishment of the Hereafter is greater if they did but know. |
| Saheeh International: | Such is the punishment [of this world]. And the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew. |
| Shakir: | Such is the chastisement, and certainly the chastisement of the hereafter is greater, did they but know! |
| Yusuf Ali: | Such is the Punishment (in this life); but greater is the Punishment in the Hereafter,- if only they knew! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
باغات کے مالکان کے بارے میں
دنیا میں اللہ کا عذاب آ جانے کی مثال باغات اور فصلوں کا تباہ ہو جانا