اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Pen-68 سورت القلم Ayah No-13 ایت نمبر

عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ
آسان اُردو لالچی(سخت جھگڑالو)، اور اس کے بعد، بدکردار
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بد مزاج ہے اور اس کے علاوہ نچلے نسب والا بھی۔
ابو الاعلی مودودی اور اَن سب عیوب کے ساتھ بد اصل ہے
احمد رضا خان درشت خُو اس سب پر طرہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا
احمد علی بڑا اجڈ اس کے بعد بد اصل بھی ہے
فتح جالندھری سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے
طاہر القادری (جو) بد مزاج درُشت خو ہے، مزید برآں بد اَصل (بھی) ہے٭، ٭ یہ آیات ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئیں۔ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ جتنے ذِلت آمیز اَلقاب باری تعالیٰ نے اس بدبخت کو دئیے آج تک کلامِ اِلٰہی میں کسی اور کے لئے استعمال نہیں ہوئے۔ وجہ یہ تھی کہ اُس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اَقدس میں گستاخی کی، جس پر غضبِ اِلٰہی بھڑک اٹھا۔ ولید نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ایک کلمہ بولا تھا، جواباً باری تعالیٰ نے اُس کے دس رذائل بیان کیے اور آخر میں نطفۂ حرام ہونا بھی ظاہر کر دیا، اور اس کی ماں نے بعد ازاں اِس اَمر کی بھی تصدیق کر دی۔ (تفسیر قرطبی، رازی، نسفی وغیرھم)
علامہ جوادی بدمزاج اور اس کے بعد بدنسل کی اطاعت نہ کریں
ایم جوناگڑھی گردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو
حسین نجفی سخت مزاج ہے اور ان (سب بری صفتوں) کے علاوہ وہ بداصل بھی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Gross, and therewithal ignoble-
M.M.Pickthall: Greedy therewithal, intrusive.
Saheeh International: Cruel, moreover, and an illegitimate pretender.
Shakir: Ignoble, besides all that, base-born;
Yusuf Ali: Violent (and cruel),- with all that, base-born,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قسمیںکھانے والے بے وقعت بندے کے بارے میں