اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                   The Sovereignty-67 سورت الملک Ayah No-7 ایت نمبر

اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُۙ
آسان اُردو جب وہ اُس (جہنم) میں ڈالے جائیں گے تو وہ اس کا دھاڑنا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کے دہاڑ نے کی آواز سنیں گے، او وہ جوش مارتی ہوگی۔
ابو الاعلی مودودی جب وہ اُس میں پھینکے جائیں گے تو اسکے دھاڑنے کی ہولناک آواز سنیں گے اور وہ جوش کھا رہی ہوگی
احمد رضا خان جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا (چنگھاڑنا) سنیں گے کہ جوش مارتی ہے
احمد علی جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کے شور کی آواز سنیں گے اور وہ جوش مارتی ہوگی
فتح جالندھری جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی
طاہر القادری جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کی خوف ناک آواز سنیں گے اور وہ (آگ) جوش مار رہی ہوگی،
علامہ جوادی جب بھی وہ اس میں ڈالے جائیں گے اس کی چیخ سنیں گے اور وہ جوش مار رہا ہوگا
ایم جوناگڑھی جب اس میں یہ ڈالے جائیں گے تو اس کی بڑے زور کی آواز سنیں گے اور وه جوش مار رہی ہوگی
حسین نجفی جب وہ اس میں جھونکے جائیں گے تو وہ اس کی زوردار (اور مہیب) آواز سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی۔
=========================================
M.Daryabadi: When they will be cast thereinto, they will hear thereof a braying even as it balleth up,
M.M.Pickthall: When they are flung therein they hear its roaring as it boileth up,
Saheeh International: When they are thrown into it, they hear from it a [dreadful] inhaling while it boils up.
Shakir: When they shall be cast therein, they shall hear a loud moaning of it as it heaves,
Yusuf Ali: When they are cast therein, they will hear the (terrible) drawing in of its breath even as it blazes forth,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اپنے رب سے کفر کرنے والے
عذاب جہنم کے بارے میں
علمی ایت