Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                The Sovereignty-67 سورت الملک ›Ayah No-2 ایت نمبر
| اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ |
| آسان اُردو | جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے، کہ تم میں سے اچھے اعمال والا کون ہے؛ اور وہ طاقتور(اور) معاف کرنے والاہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس نے موت اور زندگی اس لیے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی |
| احمد رضا خان | وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے اور وہی عزت والا بخشش والا ہے، |
| احمد علی | جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائيں کہ تم میں کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے |
| فتح جالندھری | اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے |
| طاہر القادری | جس نے موت اور زندگی کو (اِس لئے) پیدا فرمایا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے لحاظ سے بہتر ہے، اور وہ غالب ہے بڑا بخشنے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اس نے موت و حیات کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں حَسن عمل کے اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے اور وہ صاحب هعزّت بھی ہے اور بخشنے والا بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے، اور وه غالب (اور) بخشنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | جس نے موت و حیات کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے عمل کے لحاظ سے سب سے زیادہ اچھا کون ہے؟ وہ بڑا زبردست (اور) بڑا بخشنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Who hath created death and life that He might prove you, as to which of you is excellent in work. And He is the Mighty, the Forgiver. |
| M.M.Pickthall: | Who hath created life and death that He may try you which of you is best in conduct; and He is the Mighty, the Forgiving, |
| Saheeh International: | [He] who created death and life to test you [as to] which of you is best in deed - and He is the Exalted in Might, the Forgiving - |
| Shakir: | Who created death and life that He may try you-- which of you is best in deeds; and He is the Mighty, the Forgiving, |
| Yusuf Ali: | He Who created Death and Life, that He may try which of you is best in deed: and He is the Exalted in Might, Oft-Forgiving;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
علمی ایت
زندگی اور موت بنانے کا مقصد