Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹                The Hypocrites-63 سورت المنٰفقون ›Ayah No-3 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ (اس لئے) کہ بے شک وہ ایمان لائے، پھر اُنہوں نے کفر کیا، پس اُن کے دلوں پر مہر لگا دی گئی (یعنی بند کر دیا گیا) ہے پھر وہ سمجھتے نہیں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ساری باتیں اس وجہ سے ہیں کہ یہ (شروع میں بظاہر) ایمان لے آئے پھر انہوں نے کفر اپنا لیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، نتیجہ یہ کہ یہ لوگ (حق بات) سمجھتے ہی نہیں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لا کر پھر کفر کیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر دل سے کافر ہوئے تو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی تو اب وہ کچھ نہیں سمجھتے، |
| احمد علی | یہ اس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر منکر ہو گئے پس ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی ہے پس وہ نہیں سمجھتے |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ یہ (پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔ سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں |
| طاہر القادری | یہ اِس وجہ سے کہ وہ (زبان سے) ایمان لائے پھر (دل سے) کافر رہے تو اُن کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی سو وہ (کچھ) نہیں سمجھتے، |
| علامہ جوادی | یہ اس لئے ہے کہ یہ پہلے ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی تو اب کچھ نہیں سمجھ رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یہ اس سبب سے ہے کہ یہ ایمان ﻻکر پھر کافر ہوگئے پس ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی۔ اب یہ نہیں سمجھتے |
| حسین نجفی | یہ اس لئے ہے کہ یہ پہلے (بظاہر) ایمان لائے پھر کفر کیا تو ان کے دلوں پر (گویا) مہر لگا دی گئی ہے لہذا وہ کچھ نہیں سمجھتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | That is, because they believed, and thereafter disbelieved, wherefore their hearts are sealed, so that they understand not. |
| M.M.Pickthall: | That is because they believed, then disbelieved, therefore their hearts are sealed so that they understand not. |
| Saheeh International: | That is because they believed, and then they disbelieved; so their hearts were sealed over, and they do not understand. |
| Shakir: | That is because they believe, then disbelieve, so a seal is set upon their hearts so that they do not understand. |
| Yusuf Ali: | That is because they believed, then they rejected Faith: So a seal was set on their hearts: therefore they understand not. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے