اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Beneficent-55 سورت الرحمٰن Ayah No-19 ایت نمبر

مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ
آسان اُردو اُس نے دو سمندر بہا دیے ہیں جو آپس میں ملے ہوے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اسی نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا کہ وہ دونوں آپس میں مل جاتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں
احمد رضا خان اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے
احمد علی اس نے دو سمندر ملا دیئے جو باہم ملتے ہیں
فتح جالندھری اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں
طاہر القادری اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں،
علامہ جوادی اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں
ایم جوناگڑھی اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں
حسین نجفی اسی نے دو دریا جاری کئے جو آپس میں مل رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: He hath let loose the two seas.
M.M.Pickthall: He hath loosed the two seas. They meet.
Saheeh International: He released the two seas, meeting [side by side];
Shakir: He has made the two seas to flow freely (so that) they meet together:
Yusuf Ali: He has let free the two bodies of flowing water, meeting together:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت