اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Beneficent-55 سورت الرحمٰن Ayah No-14 ایت نمبر

خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ
آسان اُردو اُس نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا جیسے کہ وہ کھنکھناتی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔
ابو الاعلی مودودی انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا
احمد رضا خان اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری
احمد علی اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا
فتح جالندھری اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
طاہر القادری اسی نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتے ہوئے خشک گارے سے بنایا،
علامہ جوادی اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے
ایم جوناگڑھی اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی
حسین نجفی اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔
=========================================
M.Daryabadi: He created man of clay like, Unto pottery.
M.M.Pickthall: He created man of clay like the potter's,
Saheeh International: He created man from clay like [that of] pottery.
Shakir: He created man from dry clay like earthen vessels,
Yusuf Ali: He created man from sounding clay like unto pottery,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
انسان کی تخلیق