Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Star-53 سورت النجم ›Ayah No-28 ایت نمبر
| وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ |
| آسان اُردو | اُن کے پاس اس بارے میں علم نہیں ہے. نہیں وہ پیروی کرتے ماسوائے ظن (گمان، خیالی باتوں) کی، اور بےشک! ظن جو ہے وہ حق (سچائی) کے مقابلے میں کسی چیز کا بھی فاہدہ نہیں دیتا ہے.(یعنی حق کے مقابلے میں ظن، خیال کچھ بھی نہیں ہے) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حالانکہ انہیں اس بات کا ذرا بھی علم نہیں ہے، وہ محض وہم و گمان کے پیچھے چل رہے ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ وہم و گمان حق کے معاملے میں بالکل کار آمد نہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا |
| احمد رضا خان | اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا |
| احمد علی | اور اس بات کو کچھ بھی نہیں جانتے محص وہم پر چلتے ہیں اوروہم حق بات کی جگہ کچھ بھی کام نہیں آتا |
| فتح جالندھری | حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا |
| طاہر القادری | اور انہیں اِس کا کچھ بھی علم نہیں ہے، وہ صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں، اور بیشک گمان یقین کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتا، |
| علامہ جوادی | حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا |
| حسین نجفی | حالانکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں ہے وہ مخصوص ظن و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور ظنِ حق کے مقابلہ میں ذرا بھی کام نہیں دے سکتا۔ |
| M.Daryabadi: | And they have no knowledge thereof; they follow but a vain opinion, and verily a vain opinion attaineth not aught of the truth. |
| M.M.Pickthall: | And they have no knowledge thereof. They follow but a guess, and lo! a guess can never take the place of the truth. |
| Saheeh International: | And they have thereof no knowledge. They follow not except assumption, and indeed, assumption avails not against the truth at all. |
| Shakir: | And they have no knowledge of it; they do not follow anything but conjecture, and surely conjecture does not avail against the truth at all. |
| Yusuf Ali: | But they have no knowledge therein. They follow nothing but conjecture; and conjecture avails nothing against Truth. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے