اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-47 ایت نمبر

وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو اور بے شک،اُن کے لئے جو ظلم (نافرمانی) کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھی ایک عذاب ہو گا، لیکن اُن میں اکثر(اس حقیقت کو) نہیں جانتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس سے پہلے بھی ان ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگوں کو پتہ نہیں ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور اُس وقت کے آنے سے پہلے بھی ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے، مگر اِن میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں
احمد رضا خان اور بیشک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں
احمد علی اوربے شک ان ظالموں کو علاوہ اس کے ایک عذاب (دنیا میں) ہوگا لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے
فتح جالندھری اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے
طاہر القادری اور بیشک جو لوگ ظلم کر رہے ہیں اُن کے لئے اس عذاب کے علاوہ بھی عذاب ہے، لیکن اُن میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں،
علامہ جوادی اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت اس سے بے خبر ہے
ایم جوناگڑھی بےشک جو لوگ ظالم ہیں ان کیلئے اس سے پہلے (دنیا میں) بھی ایک عذاب ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں۔
حسین نجفی بےشک جو لوگ ظالم ہیں ان کیلئے اس سے پہلے (دنیا میں) بھی ایک عذاب ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily for those who do wrong there is a torment before that; but most of them know not.
M.M.Pickthall: And verily, for those who do wrong, there is a punishment beyond that. But most of them know not.
Saheeh International: And indeed, for those who have wronged is a punishment before that, but most of them do not know.
Shakir: And surely those who are unjust shall have a punishment besides that (in the world), but most of them do not know.
Yusuf Ali: And verily, for those who do wrong, there is another punishment besides this: But most of them understand not.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
کہ ظلم یعنی نافرمانی کرنے والوں کے لیے تو اس عذاب کے علاوہ بھی عذاب ہو گا