Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-47 ایت نمبر
| وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ |
| آسان اُردو | اور آسمان، ہم نے اُس کو ہاتھوں (طاقت)سے بنایا، اور بے شک ہم ہی واقعی وسعتیں (کشادگی دینے) والے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور آسمان کو ہم نے قوت سے بنایا ہے، اور ہم یقینا وسعت پیدا کرنے والے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اِس کی قدرت رکھتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور آسمان کو ہم نے ہاتھوں سے بنایا اور بیشک ہم وسعت دینے والے ہیں |
| احمد علی | اور ہم نے آسمان کو قدرت سے بنایا اور ہم وسیع قدرت رہنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے |
| طاہر القادری | اور آسمانی کائنات کو ہم نے بڑی قوت کے ذریعہ سے بنایا اور یقیناً ہم (اس کائنات کو) وسعت اور پھیلاؤ دیتے جا رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور آسمان کو ہم نے اپنی طاقت سے بنایا ہے اور ہم ہی اسے وسعت دینے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں |
| حسین نجفی | اور ہم نے آسمان کو (اپنی) قدرت سے بنایا اور بیشک ہم زیادہ وسعت دینے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And the heaven! We have built it with might, and verily We are powerful. |
| M.M.Pickthall: | We have built the heaven with might, and We it is Who make the vast extent (thereof). |
| Saheeh International: | And the heaven We constructed with strength, and indeed, We are [its] expander. |
| Shakir: | And the heaven, We raised it high with power, and most surely We are the makers of things ample. |
| Yusuf Ali: | With power and skill did We construct the Firmament: for it is We Who create the vastness of pace. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت