Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                  Victory-48 سورت الفتح ›Ayah No-7 ایت نمبر
| وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا |
| آسان اُردو | آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں، اور اللہ بہت زیادہ طاقتور عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں، اور اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔ | ابو الاعلی مودودی | زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے |
| احمد رضا خان | اور اللہ ہی کی ملک ہیں آسمانوں اور زمین کے سب لشکر، اور اللہ عزت و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | اور الله ہی کے سب لشکر آسمانوں اور زمین میں ہیں اور الله بڑا غالب حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | اور آسمانوں اور زمین کے لشکر خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا غالب (اور) حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اﷲ ہی کے لئے ہیں، اور اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے سارے لشکر ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کے لشکر ہیں اور اللہ غالب اور حکمت واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں اور خدا (سب پر) غالب اور بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And Allah's are the hosts of the heavens and the earth, and Allah is ever Mighty, Wise. |
| M.M.Pickthall: | Allah's are the hosts of the heavens and the earth, and Allah is ever Mighty, Wise. |
| Saheeh International: | And to Allah belong the soldiers of the heavens and the earth. And ever is Allah Exalted in Might and Wise. |
| Shakir: | And Allah's are the hosts of the heavens and the earth; and Allah is Mighty, Wise. |
| Yusuf Ali: | For to Allah belong the Forces of the heavens and the earth; and Allah is Exalted in Power, Full of Wisdom. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت