اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Crouching-45 سورت الجاثیہ Ayah No-4 ایت نمبر

وَ فِیْ خَلْقِكُمْ وَ مَا یَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَۙ
آسان اُردو اور تمہاری تخلیق میں، اورجو(تمام) جانور اُس نے (زمین میں) بکھیرے ہیں (اُن میں بھی)یقین رکھنے والے لوگوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور خود تمہاری پیدائش میں، اور ان جانوروں میں جو اس نے (زمین میں) پھیلا رکھے ہیں، ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو یقین کریں۔
ابو الاعلی مودودی اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اُن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں
احمد رضا خان اور تمہاری پیدائش میں اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لیے،
احمد علی اور (نیز) تمہارے پیدا کرنے میں اور جانوروں کے پھیلانے میں یقین والوں کے لیے نشانیاں ہیں
فتح جالندھری اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
طاہر القادری اور تمہاری (اپنی) پیدائش میں اور اُن جانوروں میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے، یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں،
علامہ جوادی اور خود تمہاری خلقت میں بھی اور جن جانورں کو وہ پھیلاتا رہتا ہے ان میں بھی صاحبانِ یقین کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں
ایم جوناگڑھی اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وه پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں
حسین نجفی اورخود تمہاری پیدائش میں اور ان حیوانات میں جن کو وہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے یقین رکھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And in the creation of yourselves and of the beasts that He hath scattered over the earth, are signs Unto a people who are convinced.
M.M.Pickthall: And in your creation, and all the beasts that He scattereth in the earth, are portents for a folk whose faith is sure.
Saheeh International: And in the creation of yourselves and what He disperses of moving creatures are signs for people who are certain [in faith].
Shakir: And in your (own) creation and in what He spreads abroad of animals there are signs for a people that are sure;
Yusuf Ali: And in the creation of yourselves and the fact that animals are scattered (through the earth), are Signs for those of assured Faith.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کی نشانیاں