اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Crouching-45 سورت الجاثیہ Ayah No-3 ایت نمبر

اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ
آسان اُردو بے شک! ایمان والوں کے لیے تو آسمانوں اور زمین میں (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں ماننے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔
ابو الاعلی مودودی حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے
احمد رضا خان بیشک آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے
احمد علی بے شک آسمانوں اور زمین میں ایمانداروں کے لیے نشانیاں ہیں
فتح جالندھری بےشک آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
طاہر القادری بیشک آسمانوں اور زمین میں یقیناً مومنوں کے لئے نشانیاں ہیں،
علامہ جوادی بیشک آسمانوں اور زمینوں میں صاحبانِ هایمان کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
ایم جوناگڑھی آسمانوں اور زمین میں ایمان داروں کے لیے یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں
حسین نجفی بےشک آسمانوں اور زمین میں اہلِ ایمان کے لئے (خدا کی توحید و قدرت کی) بہت سی نشانیاں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily in the heavens and the earth are signs Unto the believers.
M.M.Pickthall: Lo! in the heavens and the earth are portents for believers.
Saheeh International: Indeed, within the heavens and earth are signs for the believers.
Shakir: Most surely in the heavens and the earth there are signs for the believers.
Yusuf Ali: Verily in the heavens and the earth, are Signs for those who believe.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
اللہ کی نشانیاں