اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Crouching-45 سورت الجاثیہ Ayah No-11 ایت نمبر

هٰذَا هُدًى١ۚ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ
آسان اُردو یہ (قرآن) ہدایت ہے. اور جو لوگ اپنے رب کی آیات سے انکار (کفر) کرتے ہیں، اُن کے لیے (اللہ کے)غصے سے ایک درد ناک عذاب ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ (قرآن) سراپا ہدایت ہے اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں کا انکار کیا ہے، ان کے لیے بلا کا دردناک عذاب ہے۔
ابو الاعلی مودودی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے، اور اُن لوگوں کے لیے بلا کا درد ناک عذاب ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا
احمد رضا خان یہ راہ دکھانا ہے اور جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے دردناک عذاب میں سے سخت تر عذاب ہے،
احمد علی یہ (قرآن) تو ہدایت ہے اور جو اپنے رب کی آیتوں کے منکر ہیں ان کے لیے سخت دردناک عذاب ہے
فتح جالندھری یہ ہدایت (کی کتاب) ہے۔ اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا درد دینے والا عذاب ہوگا
طاہر القادری یہ (قرآن) ہدایت ہے، اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیات کے ساتھ کفر کیا اُن کے لئے سخت ترین دردناک عذاب ہے،
علامہ جوادی یہ قرآن ایک ہدایت ہے اور جن لوگوں نے آیااُ خدا کا انکار کیا ہے ان کے لئے سخت قسم کا دردناک عذاب ہوگا
ایم جوناگڑھی یہ (سر تاپا) ہدایت ہے اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے بہت سخت دردناک عذاب ہے
حسین نجفی یہ ہدایت ہے (اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے پرودرگار کی آیتوں کا انکار کیا ان کیلئے) سخت قِسم کا دردناک عذاب ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: This Book is guidance, and those who disbelieve in the revelations of their Lord, theirs shall be torment of calamity, afflictive.
M.M.Pickthall: This is guidance. And those who disbelieve the revelations of their Lord, for them there is a painful doom of wrath.
Saheeh International: This [Qur'an] is guidance. And those who have disbelieved in the verses of their Lord will have a painful punishment of foul nature.
Shakir: This is guidance; and (as for) those who disbelieve in the communications of their Lord, they shall have a painful punishment on account of uncleanness.
Yusuf Ali: This is (true) Guidance and for those who reject the Signs of their Lord, is a grievous Penalty of abomination.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جھوٹے گناہگار کے بارے میں