Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-38 ایت نمبر
| وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو، اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے، کھیلتے ہوئے نہیں پیدا کیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں بےفائدہ کھیل کرنے کے لیے پیدا نہیں کردی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں |
| احمد رضا خان | اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر |
| احمد علی | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا |
| طاہر القادری | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ اِن کے درمیان ہے اسے محض کھیلتے ہوئے نہیں بنایا، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے زمین و آسمان اور اس کی درمیانی مخلوقات کو کھیل تماشہ کرنے کے لئے نہیں پیدا کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا |
| حسین نجفی | ہم نے آسمانوں کو، زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو کھیل کے طور پر پیدانہیں کیا۔ |
| M.Daryabadi: | And We created not the heavens and the earth and all that is in-between the twain sporting. |
| M.M.Pickthall: | And We created not the heavens and the earth, and all that is between them, in play. |
| Saheeh International: | And We did not create the heavens and earth and that between them in play. |
| Shakir: | And We did not create the heavens and the earth and what is between them in sport. |
| Yusuf Ali: | We created not the heavens, the earth, and all between them, merely in (idle) sport: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے