Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-59 ایت نمبر
| اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ |
| آسان اُردو | نہیں تھاوہ (ابن مریم ؑ) کچھ ماسوائے ایک بندے (غلام) کے ہم نے اُس پرانعام (فضل) کیا، اور ہم نے اُس کو بنی اسرائیل کے لیے ایک مثال بنایا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ (یعنی عیسیٰ ؑ) تو بس ہمارے ایک بندے تھے جن پر ہم نے انعام کیا تھا، اور بنی اسرائیل کے لیے ان کو ایک نمونہ بنایا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ابن مریمؑ اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ ایک بندہ تھا جس پر ہم نے انعام کیا اور بنی اسرائیل کے لیے اپنی قدرت کا ایک نمونہ بنا دیا |
| احمد رضا خان | وہ تو نہیں مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایا اور اسے ہم نے بنی اسرائیل کے لیے عجیب نمونہ بنایا |
| احمد علی | وہ تو ہمارا ایک بندہ ہے جس پر ہم نے انعام کیا اور اسے بنی اسرائیل کے لیے نمونہ بنا دیا تھا |
| فتح جالندھری | وہ تو ہمارے ایسے بندے تھے جن پر ہم نے فضل کیا اور بنی اسرائیل کے لئے ان کو (اپنی قدرت کا) نمونہ بنا دیا |
| طاہر القادری | وہ (عیسٰی علیہ السلام) محض ایک (برگزیدہ) بندہ تھے جن پر ہم نے انعام فرمایا اور ہم نے انہیں بنی اسرائیل کے لئے (اپنی قدرت کا) نمونہ بنایا تھا، |
| علامہ جوادی | ورنہ عیسٰی علیھ السّلام ایک بندے تھے جن پر ہم نے نعمتیں نازل کیں اور انہیں بنی اسرائیل کے لئے اپنی قدرت کا ایک نمونہ بنادیا |
| ایم جوناگڑھی | عیسیٰ (علیہ السلام) بھی صرف بنده ہی ہے جس پر ہم نے احسان کیا اور اسے بنی اسرائیل کے لیے نشان قدرت بنایا |
| حسین نجفی | وہ (عیسیٰ (ع)) تو بس ہمارا ایک بندہ تھا جس پر ہم نے انعام کیا اور اسے بنی اسرائیل کیلئے ایک مثال (نمونہ) بنا دیا۔ |
| M.Daryabadi: | He is naught but a bondman: him We favoured, and him We made an ensample Unto the Children of Israil. |
| M.M.Pickthall: | He is nothing but a slave on whom We bestowed favour, and We made him a pattern for the Children of Israel. |
| Saheeh International: | Jesus was not but a servant upon whom We bestowed favor, and We made him an example for the Children of Israel. |
| Shakir: | He was naught but a servant on whom We bestowed favor, and We made him an example for the children of Israel. |
| Yusuf Ali: | He was no more than a servant: We granted Our favour to him, and We made him an example to the Children of Israel. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے