Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-48 ایت نمبر
| وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ |
| آسان اُردو | اور نہیں دکھائی تھی اُنہیں کوئی نشانی ماسوائے کہ وہ (دکھائی گئی نشانی) اُس کی بہن(یعنی قسم) سے بڑی(نشانی) ہوتی تھی اور ہم نے اُن کو عذاب سے جکڑا، تاکہ وہ (اللہ کی طرف) رجوع کر یں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم انہیں جو نشانی بھی دکھاتے، وہ پہلی نشانی سے بڑھ چڑھ کر ہوتی تھی، اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاکہ وہ باز آجائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم ایک پر ایک ایسی نشانی اُن کو دکھاتے چلے گئے جو پہلی سے بڑھ چڑھ کر تھی، اور ہم نے اُن کو عذاب میں دھر لیا تاکہ وہ اپنی روش سے باز آئیں |
| احمد رضا خان | اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ پہلے سے بڑی ہوتی اور ہم نے انہیں مصیبت میں گرفتار کیا کہ وہ بام آئیں |
| احمد علی | اور ہم ان کو جو کوئی نشانی دکھاتے تھے تو ایک دوسرے سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ باز آ جائیں |
| فتح جالندھری | اور جو نشانی ہم ان کو دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آئیں |
| طاہر القادری | اور ہم انہیں کوئی نشانی نہیں دکھاتے تھے مگر (یہ کہ) وہ اپنے سے پہلی مشابہ نشانی سے کہیں بڑھ کر ہوتی تھی اور (بالآخر) ہم نے انہیں (کئی بار) عذاب میں پکڑا تاکہ وہ باز آجائیں، |
| علامہ جوادی | اور ہم انہیں جو بھی نشانی دکھلاتے تھے وہ پہلے والی نشانی سے بڑھ کر ہی ہوتی تھی اور پھر انہیں عذاب کی گرفت میں لے لیا کہ شاید اسی طرح راستہ پر واپس آجائیں |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے تھے وه دوسری سے بڑھی چڑھی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وه باز آجائیں |
| حسین نجفی | اور ہم انہیں کوئی نشانی نہیں دکھاتے تھے مگر وہ پہلی سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ (اپنی روش سے) باز آئیں۔ |
| M.Daryabadi: | And not a sign We shewed them but it was greater than the like thereof; and We laid hold of them with the torment that haply they might turn. |
| M.M.Pickthall: | And every token that We showed them was greater than its sister (token), and We grasped them with the torment, that haply they might turn again. |
| Saheeh International: | And We showed them not a sign except that it was greater than its sister, and We seized them with affliction that perhaps they might return [to faith]. |
| Shakir: | And We did not show them a sign but it was greater than its like, and We overtook them with chastisement that they may turn. |
| Yusuf Ali: | We showed them Sign after Sign, each greater than its fellow, and We seized them with Punishment, in order that they might turn (to Us). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے