اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر        Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-41 ایت نمبر

فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَۙ
آسان اُردو پھر اگر ہم آپﷺ کو (وفات دے کریہاں سے) لے بھی گے،پھر بھی ہم بے شک ان (کافرین) سے انتقام لیں گے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اب تو یہی ہوگا کہ اگر ہم تمہیں دنیا سے اٹھالیں، تب بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اب تو ہمیں اِن کو سزا دینی ہے خواہ تمہیں دنیا سے اٹھا لیں
احمد رضا خان تو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے
احمد علی پس اگر ہم آپ کو (دنیا سے) اٹھالیں تو بھی ہم ان سے بدلہ لیں گے
فتح جالندھری اگر ہم تم کو (وفات دے کر) اٹھا لیں تو ان لوگوں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے
طاہر القادری پس اگر ہم آپ کو (دنیا سے) لے جائیں تو تب بھی ہم اِن سے بدلہ لینے والے ہیں،
علامہ جوادی پھر ہم یا تو آپ کو دنیا سے اٹھالیں گے تو ہمیں تو ان سے بہرحال بدلہ لینا ہے
ایم جوناگڑھی پس اگر ہم تجھے یہاں سے لے بھی جائیں تو بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں
حسین نجفی پس اگر ہم آپ کو (دنیا سے) اٹھائیں تو پھر بھی ہم ان لوگوں سے بدلہ لینے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And if We take thee away. We shall surely take vengeance on them.
M.M.Pickthall: And if We take thee away, We surely shall take vengeance on them,
Saheeh International: And whether [or not] We take you away [in death], indeed, We will take retribution upon them.
Shakir: But if We should take you away, still We shall inflict retribution on them;
Yusuf Ali: Even if We take thee away, We shall be sure to exact retribution from them,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے