اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر        Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-40 ایت نمبر

اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
آسان اُردو کیا پھر تم ہو کہ آپﷺ، بہرے کو کچھ سنا سکتے ہیں، یا کیا آپﷺ اندھے کو راستہ دکھا سکتے ہیں اوراُس (شخص) کو بھی جو ایک واضح گمراہی میں ہو؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تو پھر (اے پیغمبر) کیا تم بہروں کو سناؤ گے، یا اندھوں کو اور ان لوگوں کو راستے پر لاؤ گے جو کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ؟
ابو الاعلی مودودی اب کیا اے نبیؐ، تم بہروں کو سناؤ گے؟ یا اندھوں اور صریح گمراہی میں پڑے ہوئے لوگوں کو راہ دکھاؤ گے؟
احمد رضا خان تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے یا اندھوں کو راہ دکھاؤ گے اور انہیں جو کھلی گمراہی میں ہیں
احمد علی پس کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں یااندھوں کو راہ دکھا سکتے ہیں اور انہیں جو صریح گمراہی میں ہیں
فتح جالندھری کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو یا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صریح گمراہی میں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو)
طاہر القادری پھر کیا آپ بہروں کو سنائیں گے یا اندھوں کو اور اُن لوگوں کو جو کھلی گمراہی میں ہیں راہِ ہدایت دکھائیں گے،
علامہ جوادی پیغمبر کیا آپ بہرے کو سنا سکتے ہیں یا اندھے کو راستہ دکھاسکتے ہیں یا اسے ہدایت دے سکتے ہیں جو ضلال مبین میں مبتلا ہوجائے
ایم جوناگڑھی کیا پس تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو راه دکھا سکتا ہے اور اسے جو کھلی گمراہی میں ہو
حسین نجفی کیا آپ(ص) بہروں کو سنائیں گےیا اندھوں کو راہ دکھائیں گے اور ان کو جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں؟
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore canst thou make the deaf to hear, or canst thou guide the blind or him who is is error manifest?
M.M.Pickthall: Canst thou (Muhammad) make the deaf to hear, or canst thou guide the blind or him who is in error manifest?
Saheeh International: Then will you make the deaf hear, [O Muhammad], or guide the blind or he who is in clear error?
Shakir: What! can you then make the deaf to hear or guide the blind and him who is in clear error?
Yusuf Ali: Canst thou then make the deaf to hear, or give direction to the blind or to such as (wander) in manifest error?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت