اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      Fusilat-41 سورت حم السجدۃ Ayah No-8 ایت نمبر

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ
آسان اُردو بے شک! جولوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، اُن کے لیے تو نہ ختم ہونے والا انعام (اجر، بدلہ) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (البتہ) جو لوگ ایمان لے آئے ہیں، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کے لیے بیشک ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے۔
ابو الاعلی مودودی رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے، اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے
احمد رضا خان بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بے انتہا ثواب ہے
احمد علی بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے
فتح جالندھری جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے (ایسا) ثواب ہے جو ختم ہی نہ ہو
طاہر القادری بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا،
علامہ جوادی بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے منقطع نہ ہونے والا اجر ہے
ایم جوناگڑھی بیشک جو لوگ ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ان کے لیے نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے
حسین نجفی جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے وہ اجر ہے جو ختم ہونے والا نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those who believe and work righteous works - Unto them shall be a hire unceasing.
M.M.Pickthall: Lo! as for those who believe and do good works, for them is a reward enduring.
Saheeh International: Indeed, those who believe and do righteous deeds - for them is a reward uninterrupted.
Shakir: (As for) those who believe and do good, they shall surely have a reward never to be cut off.
Yusuf Ali: For those who believe and work deeds of righteousness is a reward that will never fail.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت میں ایمان اور نیک اعمال سے مراد یہ بنتا ہے کہ جو مشرکین جیسے اوصاف نہ کریں