اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                      Fusilat-41 سورت حم السجدۃ Ayah No-49 ایت نمبر

لَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ
آسان اُردو انسان بھلائی (فاہدے) کی تو دعائیں کرنے سے نہیں تھکتا، اور اگر اُس کو(کوئی) تکلیف چھوتی ہے، تو پھر وہ مایوس اور نا اُمید ہو جاتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انسان کا حال یہ ہے کہ وہ بھلائی مانگنے سے نہیں تھکتا اور اگر اسے کوئی برائی چھو جائے تو ایسا مایوس ہوجاتا ہے کہ ہر امید چھوڑ بیٹھتا ہے
ابو الاعلی مودودی انسان کبھی بھلائی کی دعا مانگتے نہیں تھکتا، اور جب کوئی آفت اِس پر آ جاتی ہے تو مایوس و دل شکستہ ہو جاتا ہے
احمد رضا خان آدمی بھلائی مانگنے سے نہیں اُکتاتا اور کوئی برائی پہنچے تو ناامید آس ٹوٹا
احمد علی انسان بھلائی مانگنے سے نہیں تھکتا اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو مایوس اور نا امید ہو جاتا ہے
فتح جالندھری انسان بھلائی کی دعائیں کرتا کرتا تو تھکتا نہیں اور اگر تکلیف پہنچ جاتی ہے تو ناامید ہوجاتا اور آس توڑ بیٹھتا ہے
طاہر القادری انسان بھلائی مانگنے سے نہیں تھکتا اور اگر اسے برائی پہنچ جاتی ہے تو بہت ہی مایوس، آس و امید توڑ بیٹھنے والا ہو جاتا ہے،
علامہ جوادی انسان بھلائی کی رَعا کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا ہے اور جب کوئی تکلیف اسے چھو بھی لیتی ہے تو بالکل مایوس اور بے آس ہوجاتا ہے
ایم جوناگڑھی بھلائی کے مانگنے سے انسان تھکتا نہیں اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو مایوس اور ناامید ہو جاتا ہے
حسین نجفی انسان بھلائی کی دعا کرتے ہوئے نہیں تھکتا اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو ایکدم بالکل مایوس و ناامید ہو جاتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Man is not wearied of praying for worldly good, and if there tcucheth him an evil, he is despondent, despairing.
M.M.Pickthall: Man tireth not of praying for good, and if ill toucheth him, then he is disheartened, desperate.
Saheeh International: Man is not weary of supplication for good [things], but if evil touches him, he is hopeless and despairing.
Shakir: Man is never tired of praying for good, and if evil touch him, then he is despairing, hopeless.
Yusuf Ali: Man does not weary of asking for good (things), but if ill touches him, he gives up all hope (and) is lost in despair.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
انسان کی فطرت بیان کی گی ہے