اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                      Fusilat-41 سورت حم السجدۃ Ayah No-48 ایت نمبر

وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ
آسان اُردو اور چلیں جائیں گے اُن(مشرکوں) سے جن (لوگوں)کو وہ اس سے پہلے پکارا کرتے تھے اور وہ (مشرک)خیال کریں گے کہ اُن کے لیے کوئی پناہ نہیں ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور پہلے یہ لوگ جن (جھوٹے خداؤں) کو پکارا کرتے تھے ان کو اب ان کا کوئی سراغ نہیں ملے گا، اور وہ سمجھ جائیں گے کہ ان کے لیے اب بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
ابو الاعلی مودودی اُس وقت وہ سارے معبود اِن سے گم ہو جائیں گے جنہیں یہ اس سے پہلے پکارتے تھے، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اِن کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہے
احمد رضا خان اور گم گیا ان سے جسے پہلے پوجتے تھے اور سمجھ لیے کہ انہیں کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں،
احمد علی اور ان سے وہ کھوئے جائیں گے جنہیں اس سے پہلے پکارتے تھے اوریقین کر لیں گے کہ انہیں کسی طرح بھی چھٹکارا نہیں
فتح جالندھری اور جن کو پہلے وہ (خدا کے سوا) پکارا کرتے تھے (سب) ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ یقین کرلیں گے کہ ان کے لئے مخلصی نہیں
طاہر القادری وہ سب (بت) اُن سے غائب ہو جائیں گے جن کی وہ پہلے پوجا کیا کرتے تھے وہ سمجھ لیں گے کہ اُن کے لئے بھاگنے کی کوئی راہ نہیں رہی،
علامہ جوادی اور وہ سب گم ہوجائیں گے جنہیں یہ پہلے پکارا کرتے تھے اور اب خیال ہوگا کہ کوئی چھٹکارا ممکن نہیں ہے
ایم جوناگڑھی اور یہ جن (جن) کی پرستش اس سے پہلے کرتے تھے وه ان کی نگاه سے گم ہوگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اب ان کے لیے کوئی بچاؤ نہیں
حسین نجفی اور جن کو وہ پہلے پکارا کرتے تھے وہ سب (اس دن) گم ہو جائیں گے اور وہ سمجھ جائیں گے کہ اب ان کے لئے چھٹکارا نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And there will fail them those whom they had been calling upon aforetime, and they will perceive that there is for them no shelter.
M.M.Pickthall: And those to whom they used to cry of old have failed them, and they perceive they have no place of refuge.
Saheeh International: And lost from them will be those they were invoking before, and they will be certain that they have no place of escape.
Shakir: And away from them shall go what they called upon before, and they shall know for certain that there is no escape for them.
Yusuf Ali: The (deities) they used to invoke aforetime will leave them in the lurch, and they will perceive that they have no way of escape.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی سے تسلسل ہے
٭قیامت کے دن وہ لوگ جو دوسروں کو اللہ کی بجائے اپنی حاجتوں کے لیے یا کسی بھی مقصد کے لیے پکارتے ہیں نقصان میں ہی رہیں گے