Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-35 ایت نمبر
| وَ مَا یُلَقّٰهَاۤ اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا١ۚ وَ مَا یُلَقّٰهَاۤ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ |
| آسان اُردو | اور نہیں حاصل کرے گا اس (صفت) کو ماسوائے اُن لوگوں کے جو صبر کرتے ہیں، اور نہیں حاصل کرے گا اس (صفت) کو ماسوائے عظیم کردار والے کے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ بات صرف انہی کو عطا ہوتی ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں اور یہ بات اسی کو عطا ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہو |
| ابو الاعلی مودودی | یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اُن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں |
| احمد رضا خان | اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صابروں کو، اور اسے نہیں پاتا مگر بڑے نصیب والا، |
| احمد علی | اور یہ بات نہیں دی جاتی مگر انہیں جو صابر ہوتے ہیں اور یہ بات نہیں دی جاتی مگر اس کو جو بڑا بخت والا ہے |
| فتح جالندھری | اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں |
| طاہر القادری | اور یہ (خوبی) صرف اُنہی لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جو صبر کرتے ہیں، اور یہ (توفیق) صرف اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہوتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور یہ صلاحیت ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ بات ان ہی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑی قسمت والے ہوتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا |
| حسین نجفی | اور یہ صفت انہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں اور یہ طریقۂ کار انہی کو سکھایا جاتا ہے جو بڑے نصیب والے ہوتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And none attaineth that except those who are patient; and none attaineth that except the owner of mighty good fortune, |
| M.M.Pickthall: | But none is granted it save those who are steadfast, and none is granted it save the owner of great happiness. |
| Saheeh International: | But none is granted it except those who are patient, and none is granted it except one having a great portion [of good]. |
| Shakir: | And none are made to receive it but those who are patient, and none are made to receive it but those who have a mighty good fortune. |
| Yusuf Ali: | And no one will be granted such goodness except those who exercise patience and self-restraint,- none but persons of the greatest good fortune. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭یعنی برائی کے بدلے اچھائی کرنے والے صابر اور قسمت والے ہی ہوں گے