Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-19 ایت نمبر
| وَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ |
| آسان اُردو | اور (اُس)دن جب اللہ کے دشمنوں کو آگ کی طرف اکھٹا کیا جائے گا، پھراُن کی صف بندی کی جائے گی۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس دن کا دھیان رکھو جب اللہ کے دشمنوں کو جمع کر کے آگ کی طرف لے جایا جائے گا، چنانچہ انہیں ٹولیوں میں بانٹ دیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ذرا اُس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لیے گھیر لائے جائیں گے اُن کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے گا |
| احمد رضا خان | اور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف ہانکے جائیں گے تو ان کے اگلوں کو روکیں گے، |
| احمد علی | اور جس دن الله کے دشمن دوزخ کی طرف ہانکیں جائیں گے تو وہ روک لیے جائیں گے |
| فتح جالندھری | اور جس دن خدا کے دشمن دوزخ کی طرف چلائے جائیں گے تو ترتیب وار کرلیئے جائیں گے |
| طاہر القادری | اور جس دن اﷲ کے دشمنوں کو دوزخ کی طرف جمع کر کے لایا جائے گا پھر انہیں روک روک کر (اور ہانک کر) چلایا جائے گا، |
| علامہ جوادی | اور جس دن دشمنانِ خدا کو جہّنم کی طرف ڈھکیلا جائے گا پھر انہیں زجر و توبیخ کی جائے گی |
| ایم جوناگڑھی | اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف ﻻئے جائیں گے اور ان (سب) کو جمع کر دیا جائے گا |
| حسین نجفی | اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے اور پھر ترتیب وار کھڑے کئے جائیں گے (یا پھر روکے جائیں گے)۔ |
| M.Daryabadi: | And warn them of the Day whereon the enemies of Allah will be gathered Unto the Fire; and they will be set in bands. |
| M.M.Pickthall: | And (make mention of) the day when the enemies of Allah are gathered unto the Fire, they are driven on |
| Saheeh International: | And [mention, O Muhammad], the Day when the enemies of Allah will be gathered to the Fire while they are [driven] assembled in rows, |
| Shakir: | And on the day that the enemies of Allah shall be brought together to the fire, then they shall be formed into groups. |
| Yusuf Ali: | On the Day that the enemies of Allah will be gathered together to the Fire, they will be marched in ranks. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت
قیامت کے دن کی بعد
اللہ کے دشمنوں کے بارے میں