Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-62 ایت نمبر
| ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ |
| آسان اُردو | یہی اللہ ہے جو تمہارا رب ہے، تمام چیزوں کو پیدا کرنے والا (خالق) ہے. کوئی معبود نہیں ماسوائے کہ وہی. پھر تم کیسے دھوکہ کھاتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ ہے اللہ جو تمہارا پروردگار ہے، ہر چیز کا پیدا کرنے والا، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر کہاں سے کوئی چیز تمہیں اوندھا چلا دیتی ہے |
| ابو الاعلی مودودی | وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے) تمہارا رب ہے ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو؟ |
| احمد رضا خان | وہ ہے اللہ تمہارا رب ہر چیز کا بنانے والا اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو کہاں اوندھے جاتے ہو |
| احمد علی | یہی الله تمہارا رب ہے ہر چیز کا پیدا کرنے والا اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر کہاں الٹے جا رہے ہو |
| فتح جالندھری | یہی خدا تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو؟ |
| طاہر القادری | یہی اللہ تمہارا رب ہے جو ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پھر تم کہاں بھٹکتے پھرتے ہو، |
| علامہ جوادی | وہی تمہارا پروردگار ہے جو ہر شے کا خالق ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم کدھر بہکے جارہے ہو |
| ایم جوناگڑھی | یہی اللہ ہے تم سب کا رب ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر کہاں تم پھرے جاتے ہو |
| حسین نجفی | یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اس کے سوا کوئی الٰہ (خدا) نہیں ہے تم کدھر بہکائے جا رہے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | Such is Allah. your Lord, the Creator of everything there is no God but He. Wither then are ye straying away? |
| M.M.Pickthall: | Such is Allah, your Lord, the Creator of all things, There is no Allah save Him. How then are ye perverted? |
| Saheeh International: | That is Allah, your Lord, Creator of all things; there is no deity except Him, so how are you deluded? |
| Shakir: | That is Allah, your Lord, the Creator of everything; there is no Allah but He; whence are you then turned away? |
| Yusuf Ali: | Such is Allah, your Lord, the Creator of all things, there is no god but He: Then how ye are deluded away from the Truth! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان الہی