اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-48 ایت نمبر

قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ
آسان اُردو کہیں گے وہ لوگ جو تکبر کیا کرتے تھے بے شک! ہم سب اس (جہنم) میں ہیں. بے شک! اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ جو بڑے بنے ہوئے تھے کہیں گے کہ ہم سب ہی اس دوزخ میں ہیں اللہ تمام بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے
ابو الاعلی مودودی وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے "ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے"
احمد رضا خان وہ تکبر والے بولے ہم سب آگ میں ہیں بیشک اللہ بندوں میں فیصلہ فرماچکا
احمد علی سرکش کہیں گے ہم تم سبھی اس میں پڑے ہوئے ہیں بے شک الله اپنے بندوں میں فیصلہ کر چکا ہے
فتح جالندھری بڑے آدمی کہیں گے کہ تم (بھی اور) ہم (بھی) سب دوزخ میں (رہیں گے) خدا بندوں میں فیصلہ کرچکا ہے
طاہر القادری تکبر کرنے والے کہیں گے: ہم سب ہی اسی (دوزخ) میں پڑے ہیں بے شک اللہ نے بندوں کے درمیان حتمی فیصلہ فرما دیا ہے،
علامہ جوادی تو استکبار کرنے والے کہیں گے کہ اب ہم سب کی منزل یہی ہے کہ اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے
ایم جوناگڑھی وه بڑے لوگ جواب دیں گے ہم تو سبھی اس آگ میں ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کر چکا ہے
حسین نجفی وہ بڑا بننے والے کہیں گے ہم سب اسی میں پڑے ہیں اور اللہ نے اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دیا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who were stiff-necked will say: verily we are all in it; verily Allah hath judged between His bondmen.
M.M.Pickthall: Those who were proud say: Lo! we are all (together) herein. Lo! Allah hath judged between (His) slaves.
Saheeh International: Those who had been arrogant will say, "Indeed, all [of us] are in it. Indeed, Allah has judged between the servants."
Shakir: Those who were proud shall say: Surely we are all in it: surely Allah has judged between the servants.
Yusuf Ali: Those who had been arrogant will say: "We are all in this (Fire)! Truly, Allah has judged between (his) Servants!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا ایت 47سے تسلسل ہے
اگ میں لوگوں کا جھگڑنا