Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-45 ایت نمبر
| فَوَقٰهُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِۚ |
| آسان اُردو | چنانچہ اللہ نے اُس (شخص) کو برائیوں سے بچا لیا جو اُنہوں نے تدبیریں کیں،اور فرعون کے لوگوں کو ایک بد ترین عذاب نے گھیر لیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں نے جو برے برے منصوبے بنا رکھے تھے، اللہ نے اس (مرد مومن) کو ان سب سے محفوظ رکھا اور فرعون کے لوگوں کو بد ترین عذاب نے آگھیرا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخرکار اُن لوگوں نے جو بری سے بری چالیں اُس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اُن سب سے اُس کو بچا لیا، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آ گئے |
| احمد رضا خان | تو اللہ نے اسے بچالیا ان کے مکر کی برائیوں سے اور فرعون والوں کو برے عذاب نے آ گھیرا، |
| احمد علی | پھر الله نے اسے تو ان کے فریبوں کی برائی سے بچایا اور خود فرعونیوں پر سخت عذاب آ پڑا |
| فتح جالندھری | غرض خدا نے موسیٰ کو ان لوگوں کی تدبیروں کی برائیوں سے محفوظ رکھا اور فرعون والوں کو برے عذاب نے آگھیرا |
| طاہر القادری | پھر اللہ نے اُسے اُن لوگوں کی برائیوں سے بچا لیا جن کی وہ تدبیر کر رہے تھے اور آلِ فرعون کو بُرے عذاب نے گھیر لیا، |
| علامہ جوادی | تو اللہ نے اس مرد مومن کو ان لوگوں کی چالوں کے نقصانات سے بچالیا اور فرعون والوں کو بدترین عذاب نے گھیر لیا |
| ایم جوناگڑھی | پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں اور فرعون والوں پر بری طرح کا عذاب الٹ پڑا |
| حسین نجفی | پس اللہ نے اس (مردِ مؤمن) کو ان لوگوں کی تدبیروں اور چالوں کی برائیوں سے بچا لیا اور فرعون والوں کو برے عذاب نے گھیر لیا۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore Allah protected him from ills which they plotted, and there surrounded the family of Fir'awn the evil of torment. |
| M.M.Pickthall: | So Allah warded off from him the evils which they plotted, while a dreadful doom encompassed Pharaoh's folk, |
| Saheeh International: | So Allah protected him from the evils they plotted, and the people of Pharaoh were enveloped by the worst of punishment - |
| Shakir: | So Allah protected him from the evil (consequences) of what they planned, and the most evil punishment overtook Firon's people: |
| Yusuf Ali: | Then Allah saved him from (every) ill that they plotted (against him), but the burnt of the Penalty encompassed on all sides the People of Pharaoh. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا ایت 23سے تسلسل ہے
عنوان حضرت موسی ؑ اور فرعون
تاریخی ایت