Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-38 ایت نمبر
| وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِۚ |
| آسان اُردو | اور کہا اُس نے جو ایمان والا تھا: اے میری قوم! میری پیروی کرو میں تمہیں درست راستہ دکھاؤں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو شخص ایمان لے آیا تھا اس نے کہا اے میری قوم میری بات مانو، میں تمہیں ہدایت کے راستے پر لے جاؤں گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ شخص جو ایمان لایا تھا، بولا "اے میری قوم کے لوگو، میری بات مانو، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوں |
| احمد رضا خان | اور وہ ایمان والا بولا، اے میری قوم! میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں، |
| احمد علی | اوراس شخص نے کہا جو ایمان لایا تھا اے میری قوم تم میری پیروی کرو میں تمہیں نیکی کی راہ بتاؤں گا |
| فتح جالندھری | اور وہ شخص جو مومن تھا اس نے کہا کہ بھائیو میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کا رستہ دکھاؤ ں |
| طاہر القادری | اور اس شخص نے کہا جو ایمان لا چکا تھا: اے میری قوم! تم میری پیروی کرو میں تمہیں خیر و ہدایت کی راہ پر لگا دوں گا، |
| علامہ جوادی | اور جو شخص ایمان لے آیا تھا اس نے کہا کہ اے قوم والو میرا اتباع کرو تو میں تمہیں ہدایت کا راستہ دکھاسکتا ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اور اس مومن شخص نے کہا کہ اے میری قوم! (کے لوگو) تم (سب) میری پیروی کرو میں نیک راه کی طرف تمہاری رہبری کروں گا |
| حسین نجفی | اور جو شخص ایمان لا چکا تھا اس نے کہا اے میری قوم! میری پیروی کرو۔ میں تمہیں سیدھا راستہ دکھاؤں گا۔ |
| M.Daryabadi: | And he who believed said: O my people! follow me, I shall guide you to the path of rectitude, |
| M.M.Pickthall: | And he who believed said: O my people! Follow me. I will show you the way of right conduct. |
| Saheeh International: | And he who believed said, "O my people, follow me, I will guide you to the way of right conduct. |
| Shakir: | And he who believed said: O my people! follow me, I will guide you to the right course; |
| Yusuf Ali: | The man who believed said further: "O my people! Follow me: I will lead you to the Path of Right. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا ایت 23سے تسلسل ہے
عنوان حضرت موسی ؑ اور فرعون
تاریخی ایت