اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-36 ایت نمبر

وَ قَالَ فِرْعَوْنُ یٰهَامٰنُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَبْلُغُ الْاَسْبَابَۙ
آسان اُردو اور فرعون نے کہا: اے ہامان! میرے لیے ایک اونچا مینار بنا تاکہ شاید میں راستوں تک جا پہنچوں۔۔۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور فرعون نے (اپنے وزیر سے) کہا کہ اے ہامان ! میرے لیے ایک اونچی عمارت بنادو تاکہ میں ان راستوں تک پہنچوں
ابو الاعلی مودودی فرعون نے کہا "اے ہامان، میرے لیے ایک بلند عمارت بنا تاکہ میں راستوں تک پہنچ سکوں
احمد رضا خان اور فرعون بولا اے ہامان! میرے لیے اونچا محل بنا شاید میں پہنچ جاؤں راستوں تک،
احمد علی اور فرعون نے کہا اے ہامان میرے لیے ایک محل بنا تاکہ میں راستوں پر پہنچوں
فتح جالندھری اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لئے ایک محل بناؤ تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) رستوں پر پہنچ جاؤں
طاہر القادری اور فرعون نے کہا: اے ہامان! تو میرے لئے ایک اونچا محل بنا دے تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) راستوں پر جا پہنچوں،
علامہ جوادی اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لئے ایک قلعہ تیار کر کہ میں اس کے اسباب تک پہنچ جاؤں
ایم جوناگڑھی فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لیے ایک باﻻخانہ بنا شاید کہ میں آسمان کے جو دروازے ہیں
حسین نجفی اور فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لئے ایک اونچا محل بنا (بنوا) تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) راستوں تک پہنچ جاؤں۔
=========================================
M.Daryabadi: And Fir'awn said: O Haman! build for me a tower that haply I may reach the ways of access
M.M.Pickthall: And Pharaoh said: O Haman! Build for me a tower that haply I may reach the roads,
Saheeh International: And Pharaoh said, "O Haman, construct for me a tower that I might reach the ways -
Shakir: And Firon said: O Haman! build for me a tower that I may attain the means of access,
Yusuf Ali: Pharaoh said: "O Haman! Build me a lofty palace, that I may attain the ways and means-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا ایت 23سے تسلسل ہے
عنوان حضرت موسی ؑ اور فرعون
تاریخی ایت