اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 5-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-126 ایت نمبر

وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطًا
آسان اُردو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ تمام چیزوں پر بہت زیادہ حاوی (قابو رکھتا) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے، اور اللہ نے ہر چیز کو (اپنی قدرت کے) احاطے میں لیا ہوا ہے۔
ابو الاعلی مودودی آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے اور اللہ ہر چیز پر محیط ہے
احمد رضا خان اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں، اور ہر چیز پر اللہ کا قابو ہے
احمد علی اور الله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور الله سب چیزو ں کا احاطہ کیے ہوئے ہے
فتح جالندھری اور آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر احاطے کئے ہوئے ہے
طاہر القادری اور (سب) اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز کا احاطہ فرمائے ہوئے ہے،
علامہ جوادی اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور اللہ ہر شے پر احاطہ رکھنے والا ہے
ایم جوناگڑھی آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو گھیرنے واﻻ ہے
حسین نجفی جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ وہ اللہ ہی کا ہے۔ اور اللہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And Allah's is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; and of everything Allah is ever an Encompasser.
M.M.Pickthall: Unto Allah belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. Allah ever surroundeth all things.
Saheeh International: And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And ever is Allah, of all things, encompassing.
Shakir: And whatever is in the heavens and whatever is in the earth is Allah's; and Allah encompasses all things.
Yusuf Ali: But to Allah belong all things in the heavens and on earth: And He it is that Encompasseth all things.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

ذکر الہی