Chapter No 5-پارہ نمبر    ‹           Women-4 سورت النساء ›Ayah No-120 ایت نمبر
| یَعِدُهُمْ وَ یُمَنِّیْهِمْ١ؕ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا |
| آسان اُردو | وہ (شیطان) اُن (اپنے دوستوں)سے وعدے کرتا ہے اور اُنہیں اُمیدیں دلاتا ہے، اور شیطان ماسوائے غرور (گمراہی، دھوکے) کے اُن کے ساتھ کوئی اور وعدہ نہیں کرتا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ تو ان سے وعدے کرتا اور انہیں آرزووں میں مبتلا کرتا ہے جبکہ (حقیقت یہ ہے کہ) شیطان ان سے جو بھی وعدے کرتا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اِن لوگوں سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے، مگر شیطان کے سارے وعدے بجز فریب کے اور کچھ نہیں ہیں |
| احمد رضا خان | شیطان انہیں وعدے دیتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے اور شیطان انہیں وعدے نہیں دیتا مگر فریب کے |
| احمد علی | شیطان ان سے وعدے کرتا ہےاور انہیں امیدیں دلاتا ہے اور شیطان ان سے صرف جھوٹے وعدے کرتا ہے |
| فتح جالندھری | وہ ان کو وعدے دیتا رہا اور امیدیں دلاتا ہے اور جو کچھ شیطان انہیں وعدے دیتا ہے جو دھوکا ہی دھوکا ہے |
| طاہر القادری | شیطان انہیں (غلط) وعدے دیتا ہے اور انہیں (جھوٹی) اُمیدیں دلاتا ہے اور شیطان فریب کے سوا ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا، |
| علامہ جوادی | شیطان ان سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے اور وہ جو بھی وعدہ کرتاہے وہ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه ان سے زبانی وعدے کرتا رہے گا، اور سبز باغ دکھاتا رہے گا، (مگر یاد رکھو!) شیطان کے جو وعدے ان سے ہیں وه سراسر فریب کاریاں ہیں |
| حسین نجفی | وہ شیطان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انہیں (جھوٹی) امیدیں دلاتا ہے۔ اور ان سے شیطان وعدہ نہیں کرتا مگر فریب کے طور پر۔ |
| M.Daryabadi: | The Satan maketh them promises and filleth them with vain desires. and Satan promiseth them not but delusion. |
| M.M.Pickthall: | He promiseth them and stirreth up desires in them, and Satan promiseth them only to beguile. |
| Saheeh International: | Satan promises them and arouses desire in them. But Satan does not promise them except delusion. |
| Shakir: | He gives them promises and excites vain desires in them; and the Shaitan does not promise them but to deceive. |
| Yusuf Ali: | Satan makes them promises, and creates in them false desires; but satan's promises are nothing but deception. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شیطان کے بارے میں