اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-58 ایت نمبر

اَوْ تَقُوْلَ حِیْنَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِیْ كَرَّةً فَاَكُوْنَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ
آسان اُردو یا کہے جس وقت عذاب دیکھے : کہ اگر میرے لیے دوسرا موقعہ ہو پھر میں نیک کام کرنے والوں میں سے ہو جاؤں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یا جب عذاب آنکھوں سے دیکھ لے تو یہ کہے کہ : ”کاش مجھے ایک مرتبہ واپس جانے کا موقع مل جائے تو میں نیک لوگوں میں شامل ہوجاؤں !“
ابو الاعلی مودودی یا عذاب دیکھ کر کہے "کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں"
احمد رضا خان یا کہے جب عذاب دیکھے کسی طرح مجھے واپسی ملے کہ میں نیکیاں کروں
احمد علی یا کہنے لگے جس وقت عذاب کو دیکھے گا کہ کاش مجھے میسر ہو واپس لوٹنا تو میں نیکو کاروں میں سے ہوجاؤں
فتح جالندھری یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ایک دفعہ دنیا میں جانا ہو تو میں نیکوکاروں میں ہو جاؤں
طاہر القادری یا عذاب دیکھتے وقت کہنے لگے کہ اگر ایک بار میرا دنیا میں لوٹنا ہو جائے تو میں نیکوکاروں میں سے ہو جاؤں،
علامہ جوادی یا عذاب کے دیکھنے کے بعد یہ کہنے لگے کہ اگر مجھے دوبارہ واپس جانے کا موقع مل جائے تو میں نیک کردار لوگوں میں سے ہوجاؤں گا
ایم جوناگڑھی یا عذاب کو دیکھ کر کہے کاش! کہ کسی طرح میرا لوٹ جانا ہوجاتا تو میں بھی نیکو کاروں میں ہوجاتا
حسین نجفی یا کوئی عذاب دیکھ کر یہ کہے کاش مجھے ایک بار (دنیا میں دوبارہ جانے کا) موقع ملتا تو میں بھی نیکوکاروں میں سے ہو جاتا۔
=========================================
M.Daryabadi: Or lest it should say, when it will behold the torment: were there for me a return I would be of the well-doers.
M.M.Pickthall: Or should say, when it seeth the doom: Oh, that I had but a second chance that I might be among the righteous!
Saheeh International: Or [lest] it say when it sees the punishment, "If only I had another turn so I could be among the doers of good."
Shakir: Or it should say when it sees the punishment: Were there only a returning for me, I should be of the doers of good.
Yusuf Ali: "Or (lest) it should say when it (actually) sees the penalty: 'If only I had another chance, I should certainly be among those who do good!'
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت