Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-50 ایت نمبر
| قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ |
| آسان اُردو | واقعی کہا اِس کو اُن لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے، پھر نہ آیا اُن کے کام جو وہ کمایا کرتے تھے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہی بات ان سے پہلے (کچھ) لوگوں نے بھی کہی تھی نتیجہ یہ ہوا کہ جو کچھ وہ کماتے تھے، وہ ان کے کام نہیں آیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہی بات ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں، مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیا |
| احمد رضا خان | ان سے اگلے بھی ایسے ہی کہہ چکے تو ان کا کمایا ان کے کچھ کام نہ آیا، |
| احمد علی | بے شک یہی بات وہ لوگ کہہ چکے ہیں جو ان سے پہلے تھے پس ان کے نہ کام آیا جو کچھ وہ کماتے رہے |
| فتح جالندھری | جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے تو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آیا |
| طاہر القادری | فی الواقع یہ (باتیں) وہ لوگ بھی کیا کرتے تھے جو اُن سے پہلے تھے، سو جو کچھ وہ کماتے رہے اُن کے کسی کام نہ آسکا، |
| علامہ جوادی | ان سے پہلے والوں نے بھی یہی کہا تھا تو وہ کچھ ان کے کام نہیں آیا جسے وہ حاصل کررہے تھے |
| ایم جوناگڑھی | ان سے اگلے بھی یہی بات کہہ چکے ہیں پس ان کی کارروائی ان کے کچھ کام نہ آئی |
| حسین نجفی | ایسی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے تھے تو (ہماری گرفت کے وقت) ان کی کوئی کمائی ان کے کام نہ آئی۔ |
| M.Daryabadi: | Surely those who were before them said it, yet there availed them not that which they had been earning. |
| M.M.Pickthall: | Those before them said it, yet (all) that they had earned availed them not; |
| Saheeh International: | Those before them had already said it, but they were not availed by what they used to earn. |
| Shakir: | Those before them did say it indeed, but what they earned availed them not. |
| Yusuf Ali: | Thus did the (generations) before them say! But all that they did was of no profit to them. |
آیت کے متعلق اہم نقاط