Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-48 ایت نمبر
| وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اُن کو نظر آئیں گی برائیاں جو اُنہوں نے کماہیں (کیں)، اور اُن کو گھیر لے گا(عذاب) جس سے وہ مذاق کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے جو کمائی کی تھی، اس کی برائیاں ان کے سامنے ظاہر ہوجائیں گی، اور جن باتوں کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے، وہ انہیں چاروں طرف سے گھیر لیں گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہاں اپنی کمائی کے سارے برے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلط ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں |
| احمد رضا خان | اور ان پر اپنی کمائی ہوئی برائیاں کھل گئیں اور ان پر آپڑا وہ جس کی ہنسی بناتے تھے |
| احمد علی | اور برے کاموں کی برائی ان پر ظاہر ہو جائے گی اوران کو وہ عذاب کہ جس پر ہنسی کیا کرتے تھے پکڑ لے گا |
| فتح جالندھری | اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا |
| طاہر القادری | اور اُن کے لئے وہ (سب) برائیاں ظاہر ہو جائیں گی جو انہوں نے کما رکھی ہیں اور انہیں وہ (عذاب) گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور ان کی ساری بدکرداریاں ان پر واضح ہوجائیں گی اور انہیں وہی بات اپنے گھیرے میں لے لے گی جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | جو کچھ انہوں نے کیا تھا اس کی برائیاں ان پر کھل پڑیں گی اور جس کا وه مذاق کرتے تھے اور وه انہیں آ گھیرے گا |
| حسین نجفی | اور وہاں ان پر ان کی کمائی کی برائیاں ظاہر ہو جائیں گی اور انہیں وہ (عذاب) گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And there shall appear Unto them the evils that they earned, and there shall surround them that whereat they had been mocking. |
| M.M.Pickthall: | And the evils that they earned will appear unto them, and that whereat they used to scoff will surround them. |
| Saheeh International: | And there will appear to them the evils they had earned, and they will be enveloped by what they used to ridicule. |
| Shakir: | And the evil (consequences) of what they wrought shall become plain to them, and the very thing they mocked at shall beset them. |
| Yusuf Ali: | For the evils of their Deeds will confront them, and they will be (completely) encircled by that which they used to mock at! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت