Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-41 ایت نمبر
| اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ |
| آسان اُردو | بے شک! ہم نے آپﷺ پر کتاب کو سچائی سے لوگوں کے لیے نازل کیا ہے. پھر جو (شخص) ہدایت حاصل کرے گا پس اُس کی اپنی جان کے لیے ہی ہے، اور جو کوئی گمراہ رہے گا،تو پھرگمراہی صرف اُسی پر(یعنی خلاف) ہو گی. اور آپﷺ اُن (لوگوں)پر ایک وکیل (نگہبان) تو نہیں ہیں (کہ وہ کیا کرتے ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر !) ہم نے لوگوں کے فائدے کے لیے تم پر یہ کتاب برحق نازل کی ہے۔ اب جو شخص راہ راست پر آجائے گا۔ وہ اپنی ہی بھلائی کے لیے آئے گا، اور جو گمراہی اختیار کرے گا، وہ اپنی گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرے گا، اور تم اس کے ذمہ دار نہیں ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (اے نبیؐ) ہم نے سب انسانوں کے لیے یہ کتاب برحق تم پر نازل کر دی ہے اب جو سیدھا راستہ اختیار کرے گا اپنے لیے کرے گا اور جو بھٹکے گا اُس کے بھٹکنے کا وبال اُسی پر ہوگا، تم اُن کے ذمہ دار نہیں ہو |
| احمد رضا خان | بیشک ہم نے تم پر یہ کتاب لوگوں کی ہدایت کو حق کے ساتھ اتاری تو جس نے راہ پائی تو اپنے بھلے کو اور جو بہکا وہ اپنے ہی برے کو بہکا اور تم کچھ ان کے ذمہ دار نہیں |
| احمد علی | بے شک ہم نے آپ پر یہ کتاب سچی لوگو ں کے لیے اتاری ہے پھر جو راہ پر آیا سو اپنے لیے اور جو گمراہ ہوا سو وہ گمراہ ہوتا ہے اپنے برے کو اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں |
| فتح جالندھری | ہم نے تم پر کتاب لوگوں (کی ہدایت) کے لئے سچائی کے ساتھ نازل کی ہے۔ تو جو شخص ہدایت پاتا ہے تو اپنے (بھلے کے) لئے اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی سے تو اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور (اے پیغمبر) تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو |
| طاہر القادری | بیشک ہم نے آپ پر لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے حق کے ساتھ کتاب اتاری، سو جس نے ہدایت پائی تو اپنے ہی فائدے کے لئے اور جو گمراہ ہوا تو اپنے ہی نقصان کے لئے گمراہ ہوا اور آپ اُن کے ذمّہ دار نہیں ہیں، |
| علامہ جوادی | ہم نے اس کتاب کو آپ کے پاس لوگوں کی ہدایت کے لئے حق کے ساتھ نازل کیا ہے اب جو ہدایت حاصل کرلے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو گمراہ ہوجائے گا وہ بھی اپنا ہی نقصان کرے گا اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | آپ پر ہم نے حق کے ساتھ یہ کتاب لوگوں کے لیے نازل فرمائی ہے، پس جو شخص راه راست پر آجائے اس کے اپنے لیے نفع ہے اور جو گمراه ہوجائے اس کی گمراہی کا (وبال) اسی پر ہے، آپ ان کے ذمہ دار نہیں |
| حسین نجفی | (اے رسول(ص)) بیشک ہم نے یہ کتاب سب انسانوں (کی ہدایت) کیلئے حق کے ساتھ آپ(ص) پر اتاری ہے جو ہدایت حاصل کرے گا تو وہ اپنے لئے کرے گا اور جو گمراہی اختیار کرے گا تو اس کی گمراہی کا وبال اسی پر پڑے گا آپ(ص) ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily We! We have sent down Unto thee the Book for mankind? with truth. Then whosoever receiveth guidance, it is for his soul and whosoever strayeth, strayeth only to its hurt; and thou art not over them a trustee. |
| M.M.Pickthall: | Lo! We have revealed unto thee (Muhammad) the Scripture for mankind with truth. Then whosoever goeth right it is for his soul, and whosoever strayeth, strayeth only to its hurt. And thou art not a warder over them. |
| Saheeh International: | Indeed, We sent down to you the Book for the people in truth. So whoever is guided - it is for [the benefit of] his soul; and whoever goes astray only goes astray to its detriment. And you are not a manager over them. |
| Shakir: | Surely We have revealed to you the Book with the truth for the sake of men; so whoever follows the right way, it is for his own soul and whoever errs, he errs only to its detriment; and you are not a custodian over them. |
| Yusuf Ali: | Verily We have revealed the Book to thee in Truth, for (instructing) mankind. He, then, that receives guidance benefits his own soul: but he that strays injures his own soul. Nor art thou set over them to dispose of their affairs. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت
٭کتاب الہی حق ہے اور جو کوئی اس سے ہدایت کرنا چاہے گا اپنے فاہدے ہی کے لیے کرے گا اور جو گمراہ رہے گا گمراہی کا نقصان بھی اُسی کو ہوگا