اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-30 ایت نمبر

اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘
آسان اُردو بے شک! آپﷺ بھی مر جائیں گے اور بے شک وہ بھی مر جائیں گے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر) موت تمہیں بھی آنی ہے اور موت انہیں بھی آنی ہے۔
ابو الاعلی مودودی (اے نبیؐ) تمہیں بھی مرنا ہے اور اِن لوگوں کو بھی مرنا ہے
احمد رضا خان بیشک تمہیں انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے
احمد علی بے شک آپ کو بھی مرنا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے
فتح جالندھری (اے پیغمبر) تم بھی مر جاؤ گے اور یہ بھی مر جائیں گے
طاہر القادری (اے حبیبِ مکرّم!) بے شک آپ کو (تو) موت (صرف ذائقہ چکھنے کے لئے) آنی ہے اور وہ یقیناً (دائمی ہلاکت کے لئے) مردہ ہو جائیں گے (پھر دونوں موتوں کا فرق دیکھنے والا ہوگا)۔٭، ٭جس طرح آیت: ٢۹ میں دی گئی مثال کے مطابق دو افراد کے اَحوال قطعاً برابر نہیں ہوں گے اسی طرح ارشاد فرمایا گیا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات اور دوسروں کی موت بھی ہرگز برابر یا مماثل نہیں ہوں گی۔ دونوں کی ماہیت اور حالت میں عظیم فرق ہوگا۔ یہ مثال اسی مقصد کے لئے بیان کی گئی تھی کہ شانِ نبوّت کے باب میں ہمسری اور برابری کا گمان کلیتہً ردّ ہو جائے۔ جیسے ایک مالک کا غلام صحیح اور سالم رہا اور بہت سے بدخو مالکوں کا غلام تباہ حال ہوا اسی طرح اے حبیبِ مکرّم! آپ تو ایک ہی مالک کے برگزیدہ بندے اور محبوب و مقرب رسول ہیں سو وہ آپ کو ہر حال میں سلامت رکھے گا اور یہ کفار بہت سے بتوں اور شریکوں کی غلامی میں ہیں سو وہ انہیں بھی اپنی طرح دائمی ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔
علامہ جوادی پیغمبر آپ کو بھی موت آنے والی ہے اور یہ سب مرجانے والے ہیں
ایم جوناگڑھی پیغمبر آپ کو بھی موت آنے والی ہے اور یہ سب مرجانے والے ہیں
حسین نجفی پھر تم سب قیامت کے دن اپنے پروردگار کی بارگاہ میں جھگڑوگے (اور وہ حق و باطل کا فیصلہ کرے گا)۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily thou art mortal, and verily they are mortals.
M.M.Pickthall: Lo! thou wilt die, and lo! they will die;
Saheeh International: Indeed, you are to die, and indeed, they are to die.
Shakir: Surely you shall die and they (too) shall surely die.
Yusuf Ali: Truly thou wilt die (one day), and truly they (too) will die (one day).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت