اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-18 ایت نمبر

الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدٰهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ
آسان اُردو جو بات کو سنتے ہیں اور پھر اُس (بات) کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں. یہی(لوگ)ہیں اُن کو اللہ ہدایت دیتا ہے، اور یہی(لوگ) ہیں (کہ)و ہ عقل والے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جو بات کو غور سے سنتے ہیں تو اس میں جو بہترین ہوتی ہے اس کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی ہیں جو عقل والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں
احمد رضا خان جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہیں
احمد علی جو توجہ سے بات کو سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں الله نے ہدایت کی ہے اور یہی عقل والے ہیں
فتح جالندھری جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں
طاہر القادری جو لوگ بات کو غور سے سنتے ہیں، پھر اس کے بہتر پہلو کی اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت فرمائی ہے اور یہی لوگ عقل مند ہیں،
علامہ جوادی جو باتوں کو سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہے اس کا اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں خدا نے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو صاحبانِ عقل ہیں
ایم جوناگڑھی جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں۔ پھر جو بہترین بات ہو اس کی اتباع کرتے ہیں۔ یہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی ہے اور یہی عقلمند بھی ہیں
حسین نجفی جو (ہر کہنے والے کی) بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس میں سے بہترین بات کی پیروی کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ ہدایت دیتا ہے اور یہی صاحبانِ عقل ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Who hearken Unto the word and follow that which is the exceLlent there of. These are they whom Allah hath guided, and those are men of understanding.
M.M.Pickthall: Who hear advice and follow the best thereof. Such are those whom Allah guideth, and such are men of understanding.
Saheeh International: Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.
Shakir: Those who listen to the word, then follow the best of it; those are they whom Allah has guided, and those it is who are the men of understanding.
Yusuf Ali: Those who listen to the Word, and follow the best (meaning) in it: those are the ones whom Allah has guided, and those are the ones endued with understanding.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت
اللہ کن لوگوں کو ہدایت دیتا ہےیہ انکی خاصیت ہے کہ وہ بات کو سنتے ہیں پھر اُس بات میں سے جو اچھی یا اچھائی ہوتی ہے اس کی پیروی کرتے ہیں اور یہی لوگ اہل عقل ہیں