اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
آسان اُردو نازل ہونا کتاب کااللہ کی طرف سے ہے،بہت طاقت عقل والا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ کتاب اللہ کی طرف سے نازل کی جارہی ہے، جو بڑے اقتدار کا مالک ہے، بہت حکمت والا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے
احمد رضا خان کتاب اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے،
احمد علی یہ کتاب الله کی طرف سے نازل کی گئی ہے جو غالب حکمت والا ہے
فتح جالندھری اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے ہے
طاہر القادری اس کتاب کا اتارا جانا اﷲ کی طرف سے ہے جو بڑی عزت والا، بڑی حکمت والا ہے،
علامہ جوادی یہ صاحبِ عزت و حکمت خدا کی نازل کی ہوئی کتاب ہے
ایم جوناگڑھی اس کتاب کا اتارنا اللہ تعالیٰ غالب باحکمت کی طرف سے ہے
حسین نجفی یہ کتاب (قرآن) اس خدا کی طرف سے نازل کی گئی ہے جو (سب پر) غالب ہے (اور) بڑا حکمت والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: The revelation of this Book is from Allah, the Mighty, the Wise.
M.M.Pickthall: The revelation of the Scripture is from Allah, the Mighty, the Wise.
Saheeh International: The revelation of the Qur'an is from Allah, the Exalted in Might, the Wise.
Shakir: The revelation of the Book is from Allah, the Mighty, the Wise.
Yusuf Ali: The revelation of this Book is from Allah, the Exalted in Power, full of Wisdom.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتداء
منفرد ایت
کتاب کا اللہ کی طرف سے نازل ہونے کے بارے میں