Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-36 ایت نمبر
| فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ |
| آسان اُردو | چنانچہ ہم نے ہوا کو اُس کا فرمانبردار کردیا، وہ جس طرف بھی جانا چاہتااُس کے حکم سے نرم نرم چلتی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ ہم نے ہوا کو ان کے قابو میں کردیا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے ہموار ہو کر چلا کرتی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا |
| احمد رضا خان | تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ چاہتا، |
| احمد علی | پھر ہم نے ہوا کو اس کے تابع کر دیا کہ وہ اس کے حکم سے بڑی نرمی سے چلتی تھی جہاں اسے پہنچنا ہوتا تھا |
| فتح جالندھری | پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی |
| طاہر القادری | پھر ہم نے اُن کے لئے ہوا کو تابع کر دیا، وہ اُن کے حکم سے نرم نرم چلتی تھی جہاں کہیں (بھی) وہ پہنچنا چاہتے، |
| علامہ جوادی | تو ہم نے ہواؤں کو لَسخّر کردیا کہ ان ہی کے حکم سے جہاں جانا چاہتے تھے نرم رفتار سے چلتی تھیں |
| ایم جوناگڑھی | پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا اور آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی |
| حسین نجفی | اور ہم نے ان کیلئے ہوا کو مسخر کر دیا تھا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے تھے آرام سے چلتی تھی۔ |
| M.Daryabadi: | Then We subjected to him the wind: it ran gently by his command withersoever he directed. |
| M.M.Pickthall: | So We made the wind subservient unto him, setting fair by his command whithersoever he intended. |
| Saheeh International: | So We subjected to him the wind blowing by his command, gently, wherever he directed, |
| Shakir: | Then We made the wind subservient to him; it made his command to run gently wherever he desired, |
| Yusuf Ali: | Then We subjected the wind to his power, to flow gently to his order, Whithersoever he willed,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے