Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-30 ایت نمبر
| وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ |
| آسان اُردو | اور ہم نے داودؑ کو سلیمانؑ (جیسا بیٹا) دیا. کتنا ہی اچھا بندہ(غلام)! بے شک! وہ (اللہ کی طرف) رجوع (توبہ) کرتا تھا. |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے داؤد کو سلیمان (جیسا بیٹا) عطا کیا، وہ بہترین بندے تھے، واقعی وہ اللہ سے خوب لو لگائے ہوئے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور داؤدؑ کو ہم نے سلیمانؑ (جیسا بیٹا) عطا کیا، بہترین بندہ، کثرت سے اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا |
| احمد رضا خان | اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا فرمایا، کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا |
| احمد علی | اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا کیا کیسا اچھا بندہ تھا بےشک وہ رجوع کرنے والا تھا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا کئے۔ بہت خوب بندے (تھے اور) وہ (خدا کی طرف) رجوع کرنے والے تھے |
| طاہر القادری | اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو (فرزند) سلیمان (علیہ السلام) بخشا، وہ کیا خوب بندہ تھا، بے شک وہ بڑی کثرت سے توبہ کرنے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے داؤد علیھ السّلام کو سلیمان علیھ السّلام جیسا فرزند عطا کیا جو بہترین بندہ اور ہماری طرف رجوع کرنے والا تھا |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے داؤد کو سلیمان (نامی فرزند) عطا فرمایا، جو بڑا اچھا بنده تھا اور بے حد رجوع کرنے واﻻ تھا |
| حسین نجفی | اور ہم نے داؤد(ع) کو سلیمان(ع) (جیسا بیٹا) عطا کیا وہ بہت اچھا بندہ (اور اللہ کی طرف) بڑا رجوع کرنے والا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | And We vouchsafed Unto Da-ud Sulaiman. How excellent a bondman! j Verily he was oft-returning.' |
| M.M.Pickthall: | And We bestowed on David, Solomon. How excellent a slave! Lo! he was ever turning in repentance (toward Allah). |
| Saheeh International: | And to David We gave Solomon. An excellent servant, indeed he was one repeatedly turning back [to Allah]. |
| Shakir: | And We gave to Dawood Sulaiman, most excellent the servant! Surely he was frequent in returning (to Allah). |
| Yusuf Ali: | To David We gave Solomon (for a son),- How excellent in Our service! Ever did he turn (to Us)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے