اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      Sad-38 سورت ص Ayah No-18 ایت نمبر

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ
آسان اُردو بے شک! ہم نے پہاڑوں کو فرمانبردار کیاکہ وہ اُس کے ساتھ رات ہونے(یعنی عشاء) کواور سورج نکلتے (رب کی) تسبیح کریں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے پہاڑوں کو اس کام پر لگا دیا تھا کہ وہ شام کے وقت اور سورج کے نکلتے وقت ان کے ساتھ تسبیح کیا کریں۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کر رکھا تھا کہ صبح و شام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے
احمد رضا خان بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیے کہ تسبیح کرتے شام کو اور سورج چمکتے
احمد علی بے شک ہم نے پہاڑوں کو اس کے تابع کر دیا تھا کہ وہ شام اور صبح کو تسبیح کرتے تھے
فتح جالندھری ہم نے پہاڑوں کو ان کے زیر فرمان کردیا تھا کہ صبح وشام ان کے ساتھ (خدائے) پاک (کا) ذکر کرتے تھے
طاہر القادری بے شک ہم نے پہاڑوں کو اُن کے زیرِ فرمان کر دیا تھا، جو (اُن کے ساتھ مل کر) شام کو اور صبح کو تسبیح کیا کرتے تھے،
علامہ جوادی ہم نے ان کے لئے پہاڑوں کو لَسّخر کردیا تھا کہ ان کے ساتھ صبح و شام تسبیح پروردگار کریں
ایم جوناگڑھی ہم نے پہاڑوں کو اس کے تابع کر رکھا تھا کہ اس کے ساتھ شام کو اور صبح کو تسبیح خوانی کریں
حسین نجفی ہم نے پہاڑوں کو ان کے ساتھ مسخر کر دیا تھا جو شام اور صبح کے وقت ان کے ساتھ تسبیح کرتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We so subjected the mountains that they should hallow Us with him at nightfall and sunrise.
M.M.Pickthall: Lo! We subdued the hills to hymn the praises (of their Lord) with him at nightfall and sunrise,
Saheeh International: Indeed, We subjected the mountains [to praise] with him, exalting [Allah] in the [late] afternoon and [after] sunrise.
Shakir: Surely We made the mountains to sing the glory (of Allah) in unison with him at the evening and the sunrise,
Yusuf Ali: It was We that made the hills declare, in unison with him, Our Praises, at eventide and at break of day,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے