Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-127 ایت نمبر
| فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ |
| آسان اُردو | پھر اُنہوں نے اُس کو جھٹلایا، پھر بےشک وہ واقعی (عذاب میں) حاضر کئے جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر ہوا یہ کہ انہوں نے الیاس کو جھٹلایا، اس لیے وہ ضرور (عذاب میں) دھر لیے جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں |
| احمد رضا خان | پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے |
| احمد علی | پس انہوں نے اس کو جھٹلایا پس بے شک وہ حاضر کیے جائیں گے |
| فتح جالندھری | تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے |
| طاہر القادری | تو ان لوگوں نے (یعنی قومِ بعلبک نے) الیاس (علیہ السلام) کو جھٹلایا پس وہ (بھی عذابِ جہنم میں) حاضر کردیے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنمّ میں گرفتار کئے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے جائیں گے |
| حسین نجفی | سو ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا۔ لہٰذا وہ (سزا کیلئے) ضرور (پکڑ کر) حاضر کئے جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Then they belied him, so verily they are to be brought up. |
| M.M.Pickthall: | But they denied him, so they surely will be haled forth (to the doom) |
| Saheeh International: | And they denied him, so indeed, they will be brought [for punishment], |
| Shakir: | But they called him a liar, therefore they shall most surely be brought up. |
| Yusuf Ali: | But they rejected him, and they will certainly be called up (for punishment),- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
حضرت الیاس کے بارے میں
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے