Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-112 ایت نمبر
| وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے اُس کو اسحاق ؑ کی خوشخبری دی، (جو کہ) ایک نبی (اور) صالحین (نیک لوگوں) میں سے تھا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے انہیں اسحاق کی خوشخبری دی، کہ وہ صالحین میں سے ایک نبی ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں |
| احمد علی | اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی کہ وہ نبی (اور) نیک لوگو ں میں سے ہوگا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے) |
| طاہر القادری | اور ہم نے (اِسما عیل علیہ السلام کے بعد) انہیں اِسحاق (علیہ السلام) کی بشارت دی (وہ بھی) صالحین میں سے نبی تھے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے انہیں اسحاق علیھ السّلامکی بشارت دی جو نبی اور نیک بندوں میں سے تھے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا |
| حسین نجفی | اور ہم نے انہیں اسحاق(ع) کی بشارت دی جو نیک بندوں میں سے نبی ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And We gave him the glad tidings of Is-haq, a prophet, and of the righteous. |
| M.M.Pickthall: | And we gave him tidings of the birth of Isaac, a prophet of the righteous. |
| Saheeh International: | And We gave him good tidings of Isaac, a prophet from among the righteous. |
| Shakir: | And We gave him the good news of Ishaq, a prophet among the good ones. |
| Yusuf Ali: | And We gave him the good news of Isaac - a prophet,- one of the Righteous. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عنوان حضرت ابراہیم ؑ کا ہے