اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-10 ایت نمبر

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
آسان اُردو ماسوائے اُس (شیطان) کے جو کوئی (بات کا)حصہ چوری کرتا ہے پس اُس (شیطان) کا پیچھا ایک جلتا ہوا شعلہ (ثاقب) کرتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی البتہ جو کوئی کچھ اچک لے جائے تو ایک روشن شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے
احمد رضا خان مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا،
احمد علی مگر جو کوئی اچک لے جائے تو اس کے پیچھے دہکتا ہوا انگارہ پڑتا ہے
فتح جالندھری ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے
طاہر القادری مگر جو (شیطان) ایک بار جھپٹ کر (فرشتوں کی کوئی بات) اُچک لے تو چمکتا ہوا انگارہ اُس کے پیچھے لگ جاتا ہے،
علامہ جوادی علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا شعلہ لگ جاتا ہے
ایم جوناگڑھی مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے
حسین نجفی مگر یہ کہ کوئی شیطان (فرشتوں کی) کوئی اڑتی ہوئی خبر اچک لے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Except him who snatcheth away a word by stealth, and him then pursueth a glowing flame.
M.M.Pickthall: Save him who snatcheth a fragment, and there pursueth him a piercing flame.
Saheeh International: Except one who snatches [some words] by theft, but they are pursued by a burning flame, piercing [in brightness].
Shakir: Except him who snatches off but once, then there follows him a brightly shining flame.
Yusuf Ali: Except such as snatch away something by stealth, and they are pursued by a flaming fire, of piercing brightness.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایات سے تسلسل ہے
شیاطین اعلی سرداروں کی کوئی بات سننے سے روکے ہوے ہیں
اور ان پر انگارے برسا دیے جاتے ہیں